وزیرستان: سکیورٹی فورسز پرحملے | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے سکیورٹی فورسز کے پانچ مختلف مقامات پر حملے کیے ہیں جس کے نتیجہ میں ایک اہلکار ہلاک اور بارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کردیاگیا ہے۔ مقامی طالبان نے ان تمام واقعات کی ذمہ داری قبول کی ہے۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق اتوار کو مقامی طالبان نے میراشاہ سے کوئی تیس کلومیٹر مغرب کی جانب افغان سرحد کے قریب دتہ خیل کے علاقے میں ایک فوجی چوکی پر حملہ کیا جس کے نتیجہ میں سکیورٹی فوسز کا ایک اہلکار ہلاک جبکہ دوزخمی ہوگئے ہیں۔ اس کے علاوہ میراشاہ کے قریب گوراقبرستان کی چوکی پر حملہ ہوا جس میں چار اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ اس کے علاوہ اتوار کو ایک فوجی قافلہ بنوں سے شمالی وزیرستان جارہا تھا کہ راستے میں ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں چار فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ میرانشاہ سے جنوب کی جانب ٹل کلے پر بھی حملہ ہوا ہے اور میرانشاہ سکاؤٹس قلعہ پر پانچ راکٹ داغے گئے جس میں سکیورٹی فورسز کے دو اہلکار زحمی ہوگئے ہیں۔زخیوں کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کردیاگیا ان تمام واقعات کی ذمہ داری مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے قبول کی ہے۔انہوں نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے دعوٰی کیا کہ سکاؤٹس قلعہ میراشاہ پر حملے میں سکیورٹی فورسز کے اٹھ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔اور دوسرے حملوں میں بھی سکیورٹی فورسز کا کافی جانی نقصان ہوا ہے۔انہوں نے کہا جب تک میراشاہ میں فوج کی چوکیاں موجود رہےگی تب تک حملے بھی جاری رہیں گے۔ یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان امن معاہدہ ٹوٹنے کے بعد حالات انتہائی کشیدہ ہوگئے ہیں۔فوج اور سرکاری املاک پر حملے معمول بن گئے ہیں۔ |
اسی بارے میں وزیرستان :چیک پوسٹوں پر نئے حملے16 September, 2007 | پاکستان فائرنگ سے ایک بچی ہلاک03 September, 2007 | پاکستان دس حملہ آور ہلاک، فوجی زخمی09 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: فوجی قافلوں پر حملے23 September, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان، باجوڑمیں دھماکے25 September, 2007 | پاکستان باجوڑ حملہ ملکی سالمیت پر حملہ09 November, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||