وزیرستان :چیک پوسٹوں پر نئے حملے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں نامعلوم افراد نے سکیورٹی فورسز کی مختلف چیک پوسٹوں پر راکٹ اورخود کار ہتھیاروں سے حملے کیے ہیں جس کے نتیجہ میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز نے حملہ آوروں کے خلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتیجہ میں دو حملہ آور بھی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حکام کے مطابق گزشتہ رات نامعلوم مُسلح افراد نے شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کی حدود میں امین چیک پوسٹ،گورنمنٹ ہائی سکول چیک پوسٹ،گور قبرستان چیک پوسٹ اورسٹیڈیم چیک پوسٹ پر راکٹوں اور خود کارہتھیاروں سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں تین سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں جن کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کر دیاگیا ہے۔ دوطرفہ فائرنگ کے نتیجہ میں بجلی کی مین لائن کے تارے ٹوٹنے سے میرانشاہ اور قریبی علاقوں کی بجلی منقطع ہوگئی۔ حکام کے مطابق رات ایک بجے سے شروع ہونے والی یہ لڑائی صبح سات بجے تک جاری تھی۔ یاد رہے کہ شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے رمضان سے دو دن قبل یہ اعلان کیا تھا کہ اگر حکومت نے شمالی وزیرستان سے چیک پوسٹوں کو ختم نہیں کیا تو رمضان کے مقدس مہینے میں سکیورٹی فوسز کے چیک پوسٹوں پر حملوں میں اضافہ کیا جائے گا۔ |
اسی بارے میں شمالی وزیرستان: 4 غیر ملکی ہلاک23 August, 2004 | پاکستان بنوں، وانا میں راکٹوں سے حملے30 August, 2004 | پاکستان فوجی ٹھکانوں پر راکٹوں سے حملہ29 June, 2004 | پاکستان وزیرستان: ملیشیا کے 3 اہلکار ہلاک14 June, 2004 | پاکستان دو خودکش حملوں میں سات ہلاک24 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: چار غیر ملکی ہلاک06 September, 2007 | پاکستان دس حملہ آور ہلاک، فوجی زخمی09 September, 2007 | پاکستان بنوں: ایف سی کے گیارہ اہلکار رہا14 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||