BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 15 July, 2007, 22:10 GMT 03:10 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
اب میدانِ جنگ پورا وزیرستان ہو سکتا ہے

طالبان نے قبائلیوں کے حکومت سے رابطوں پر پابندی عائد کر دی ہے
شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے قبائلیوں کے حکومت سے رابطوں پر پابندی عائد کر دی ہے جبکہ حکومت نے طالبان کی ڈیڈلائن کے جاری کرنے کے بعد سے اس معاہدے کو بچانے کی بظاہر کوئی سنجیدہ کوشش نہیں کی ہے۔

تقریبا ایک برس تک کشیدگی، خونی حملے اور کارروائیاں برداشت کرنے کے بعد ہی گزشتہ برس ستمبر میں حکومت اور مقامی طالبان کے درمیان طے پانے والے امن معاہدے پر مقامی آبادی نے سکھ کا سانس لیا تھا۔ لیکن بہت لے دے کے بعد یہ صرف دس ماہ ہی چل سکا۔

ستمبر کا معاہدہ طے پانے میں دو شخصیات نے اہم کردار ادا کیا تھا۔ ان میں ایک اس وقت کے نئے گورنر علی جان اورکزئی تھے جنہوں نے مسئلے کا حل عسکری طریقے کی بجائے سیاسی انداز سے نکالنے کا اعلان کیا تھا۔ معاہدے کے حوالے سے دوسری اہم شخصیت جعمیت علماء اسلام کے رکن قومی اسمبلی مولانا نیک زمان تھے۔

معاہدے کے ابتدائی دنوں میں دونوں اس کا بھرپور دفاع کرتے دکھائی دیتے تھے لیکن وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ان کے جذبے میں کمی آتی گئی۔ علاقے میں فوجی کارروائیوں کے بعد تو گورنر صاحب نے جیسے اس بارے میں لب کشائی ہی چھوڑ دی۔ یہ واضح نہیں کہ فوجی کارروائیاں گورنر کی رضامندی سے کی گئیں یا نہیں۔

اس کی شاید ایک وجہ مغربی خصوصاً امریکی میڈیا اور درپردہ حکومت کا دباؤ بھی ہوسکتا ہے۔ امریکیوں نے تو پہلے دن سے اس معاہدے کو شک کی نگاہ سے دکھنا شروع کر دیا تھا۔ ان کی خبروں میں کبھی وزیرستان سے سینکڑوں کی تعداد میں شدت پسندوں کی سرحد پار اتحادی افواج کے خلاف کارروائیوں کی ہوتیں یا پھر دہشت گردی کے کیمپس اور القاعدہ اور طالبان کے اہم رہنماؤں کے بارے میں ہوتا کہ انہوں نے اس علاقے میں پناہ لے رکھی ہے یا پھر یہاں آتے جاتے ہیں۔ افغانستان کے ذرائع ابلاغ بھی کوئی زیادہ مختلف نہیں تھے۔

ایسے میں بظاہر دباؤ میں آ کر خطے میں دو چار فوجی کارروائیاں کی گئیں جن سے معاہدے کے بعد پیدا ہونے والے خیرسگالی کے جذبات ٹھنڈے پڑنا شروع ہوگئے۔

حکومت کا کہنا ہے کہ شدت پسندوں کے ایک گروہ کی جانب سے معاہدہ توڑنے اعلان کوئی معنی نہیں رکھتا کیونکہ یہ معاہدہ قبائل سے ہے۔ لیکن یہ قبائل جو کہ معاہدے پر عمل درآمد کو یقینی بنانے کے لیے قائم امن کمیٹی میں شامل تھے پہلے ہی حکومت کے دتہ خیل میں ایک آپریشن پر بطور احتجاج اس کمیٹی سے مستعفی ہوچکے ہیں۔

تاہم حکومت کی جانب سے گزشتہ چند روز سے خطے میں بیس سے پچیس مختلف مقامات پر حفاظتی چوکیوں نے بظاہر طالبان کے صبر کا پیمانہ لبریز کر دیا۔ انہیں اعتراض تھا کہ ان چوکیوں سے قبائلیوں کو شدید تکلیف تھی اور ان کے کپڑے بھی اتار کر ان کی تلاشی لی جانے لگی تھی۔

ستمبر کے معاہدے میں یہ بات واضع طور پر لکھی گئی تھی کہ فوج صرف کیپموں تک محدود رہے گی اور چوکیاں ختم کر دی جائیں گی۔ پھر چوکیوں کے اس اچانک قیام کی وجہ کیا تھی معلوم نہیں ہوسکا ہے۔

فوجی کارروائیوں سے متاثرہ افراد کو معاوضے کی عدم ادائیگی کی شکایت شدت پسندوں کو معاہدے کے آغاز سے تھی۔ حکومت نے کچھ افراد کو تو رقم دی لیکن شدت پسندوں کے مطابق سب کو نہیں۔

البتہ شدت پسندوں کے خلاف زمینی و فضائی کارروائیاں مقامی طالبان کی ایک اہم شکایت تھی۔ حکام نے ان حلموں کو دھماکہ خیز مواد کے پھٹنے سے تعبیر کیا تاہم اس تاویل کا قبائلی علاقوں میں کوئی اثر نہیں ہوا۔ مقامی لوگ اب بھی کہتے ہیں کہ یہ فضائی حملے یا تو پاکستانی اور یا پھر سرحد پار سے امریکی افواج نے کیے۔

مبصرین کے نزدیک صورتحال نے یقینا ایک خراب شکل اختیار کر لی ہے تاہم اس کا ایک خطرناک پہلو مقامی طالبان کا دعویٰ ہے کہ اس مرتبہ اس جنگ میں جنوبی وزیرستان کے قبائل بھی ان کی پشت پر ہوں گے۔ اس کا مطلب ہے کہ اس مرتبہ میدان جنگ صرف شمالی یا جنوبی نہیں بلکہ تمام وزیرستان ہوگا۔ یہ ایک بڑا علاقہ ہوگا جہاں اپنی رٹ قائم رکھنا حکومت کے لیے ایک مشکل ضرور ثابت ہوگی۔

لال مسجد کے اندر کا منظرلال مسجد کئی سوال
شدت پسند کہاں تھے اور کہاں چلے گئے
فوجآپریشن لال مسجد
ایک طویل کشمکش کا ابتدائی مرحلہ؟
طالبان(فائل فوٹو)وزیرستان میں امن
طالبان کا امن معاہدہ جاری رکھنے کا فیصلہ
باجوڑ حملے کے اثرات
کیا وزیرستان معاہدہ برقرار رہ سکے گا؟
وزیرستان امن معاہدہ
فریقین معاہدے پرعمل کریں گے: رکن جرگہ
اسی بارے میں
باجوڑ: منگل کو یوم احتجاج
30 October, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد