BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 23 August, 2004, 19:11 GMT 00:11 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی وزیرستان: 4 غیر ملکی ہلاک

شمالی وزیرستان
امریکی ہیلی کاپٹروں نے مشتبہ طالبان کا پاکستانی سرحد تک تعاقب کیا
پاکستانی فوج کا کہنا ہے کہ قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں آج صبح ایک کارروائی میں چار غیرملکی ہلاک جبکہ ایک اور غیرملکی سمیت دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔

فوج کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی صدر مقام میران شاہ سے اٹھارہ کلومیٹر شمال میں کی گئی۔

شمالی وزیرستان سے موصول اطلاعات کے مطابق افغان سرحد کے قریب تازہ کارروائی کے لیے پاکستان فوج کے کمانڈوز پراشوٹ کے ذریعے اتارے گئے۔ سرحد پار افغانستان سے موصول اطلاعات کے مطابق آج صبح مشتبہ طالبان نے صوبہ خوست میں گھات لگا کر امریکی فوجیوں پر حملہ کیا جس کے نتیجے میں اتحادی فوجوں کو جانی نقصان اٹھانا پڑا۔

جوابی کارروائی کے لیے ہیلی کاپٹر منگوائے گئے جنہوں نے مشتبہ طالبان کا پاکستانی سرحد تک تعاقب کیا۔ پاکستانی فوج کی جانب سے جاری کیے گئے بیان میں کہا گیا ہے کہ مشتبہ افراد کی کمیں گاہ کی موجودگی کی اطلاع پر انہوں نے میران شاہ کے شمال میں کارروائی کی اور چار غیرملکیوں کو ہلاک جبکہ ایک اور غیرملکی سمیت دو افراد کو گرفتار بھی کر لیا ہے۔

اس مختصر بیان میں ان غیرملکیوں کی شناخت نہیں بتائی گئی۔ بیان میں کمیں گاہ کو بھی تباہ کر دینے کا دعوی کیا گیا ہے جبکہ بڑی تعداد میں مشین گنز، راکٹ لانچرز اور امونیشن بھی برآمد کیا گیا۔

غیر سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ اس کارروائی میں تین پاکستانی فوجی بھی زخمی ہوئے جنہیں بنوں کے فوجی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد