شکئی میں جھڑپیں دوبارہ شروع | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا کے شمالی علاقے شکئی میں سکیورٹی دستوں اور مبینہ طور پر القاعدہ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکیوں اور ان کے حامیوں کے درمیان بدھ کو تازہ جھڑپیں ہوئی ہیں۔ پاکستانی فوج اور سکیورٹی کے دستوں نے اس کارروائی میں بھاری توپ خانہ اور جنگی ہیلی کاپٹروں کا بھی استعمال کیا۔ فوج کے ایک ترجمان نے ان جھڑپوں کی تصدیق کی ہے اور کہا ہے کہ حکام کو اطلاعات ملی تھیں کہ وانا کی تین وادیوں سنتوئی ، منتوئی اور ہم رنگ میں القاعدہ سے تعلق رکھنے والے غیر ملکی عناصر اور ان کے حامیوں نے پناہ لے رکھی ہے۔ پاکستان فوج نے ہیلی کاپٹروں اور توپ خانے کی مدد سے مبینہ شدت پسندوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی۔ تاہم اس بمباری میں ہونے والے جانی نقصان کی کوئی تفصیل موصول نہیں ہوئی ہے۔ یہ تازہ کارروائی پاکستانی حکام نے مقامی قبائلیوں سے ایک معاہدے کے چند روز بعد کی ہے جس میں مقامی قبائل نے غیر ملکیوں کو پاکستان کے حوالے کرنے اور پاکستان فوج اور سکیورٹی دستوں کو تحفط فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||