وانا راکٹ حملہ: چار زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں پیر کی صبح رزمک سکاؤٹس کیمپ پر نامعلوم حملہ آوروں نے چار راکٹ داغے ہیں جن سے چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ راکٹ صبح سات بجکر بیس منٹ پر شوال سکاؤٹس کیمپ رزمک کے مشرق سے داغے گئے۔ ان میں سے دو اپر کیمپ جبکہ دو لوئر کیمپ میں جا لگے۔ اپر کیمپ میں راکٹوں سے دو ملیشیا اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے جبکہ لوئر کمیپ میں ایک کالج کے ٹینس کورٹ کے قریب دو بچوں کے زخمی ہونے کی خبر ہے۔ البتہ ان اطلاعات کے بارے میں ابھی کوئی سرکاری بیان سامنے نہیں آیا ہے۔ اس سے قبل بھی نامعلوم حملہ آور اس کیمپ کو نشانہ بنا چکے ہیں۔ اس واقعہ سے ایک روز پہلے جنوبی وزیرستان میں وانا سکاؤٹس کے کیمپ کو بھی راکٹوں سے نشانہ بنایا گیا تھا۔ حکام نے رات کے وقت کئے جانے والے ان حملوں کے تدارک کے لئے رات کا کرفیو نافذ کر دیا تھا لیکن اس کے باوجود صورتحال میں بہتری کے آثار نظر نہیں آ رہے۔ دریں اثناء وانا میں سرکاری ریڈیو نے پانچ روز کے بعد اپنی نشریات دوبارہ شروع کر دی ہیں۔ ریڈیو کے ٹاور کو اس کے افتتاح کے ایک ہفتے کے اندر ہی بم سے اڑانے کی کوشش کی گئی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||