BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 09 September, 2007, 09:40 GMT 14:40 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
دس حملہ آور ہلاک، فوجی زخمی

وزیرستان میں سکیورٹی چیک پوسٹ
وزیرستان میں فوجی قافلوں پر حملے روزانہ کا معمول بن گیا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان میں ایک فوجی قافلے پر پہاڑوں سے حملہ ہوا ہے جس کے نتیجے میں سکیورٹی کے سات اہلکار زخمی ہوگئے جبکہ جوابی کارروائی میں دس حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں۔

مقامی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار کو ایک فوجی قافلہ شمالی اور جنوبی وزیرستان کی درمیانی سرحد پر واقع علاقے شوال میں ایک مقام سے دوسرے مقام کی جانب جا رہا تھا کہ نامعلوم افراد نے پہاڑی سلسلے سے قافلے پر حملہ کر دیا جس کے نتیجے میں سات سکیورٹی اہلکار زخمی ہوگئے۔

اس کے بعد فوج نے جوابی کاروائی شروع کی جس میں قریبی پہاڑوں کے علاوہ کئی دوسرے مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں دس حملہ آور ہلاک ہوگئے ہیں لیکن آزاد ذرائع سے اس کی تصدیق نہیں ہوسکی۔

شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے حملے کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا کہ حملے میں طالبان کا کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے۔البتہ گن شیپ ہیلی کاپیٹر کی فائرنگ سے علاقے میں تین یا چار عام شہری ہلاک ہوگئے ہیں۔انہوں نے دعویٰ کیا سکیورٹی فورسز کے قافلے پر حملے سے فوج کی پانچ گاڑیاں مکمل طور تباہ ہوگئی ہیں جن میں سوار سکیورٹی کے بیس سے زیادہ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں۔

اس کے علاوہ میراشاہ سکاؤٹس قلعہ ؛ٹل کلے؛اور خیسورہ چیک پوسٹوں پر حملے ہوئے ہیں۔جس میں حکام کے مطابق کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔البتہ طالبان کے ترجمان احمداللہ احمدی نے دعویٰ کیا ہے کہ خیسورہ میں سکیورٹی فورسز کے پانچ اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں اور یہ کہ ’اس واقعہ کی ہمارے پاس ویڈیو ٹیپ بھی موجود ہے۔‘

حکام کے مطابق جوابی کارروائی میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کے علاوہ بھاری ہیتھیار استعمال کیے گئے اور زخمی اہلکاروں کو ایک ہیلی کاپٹر کے ذریعے بنوں منتقل کر دیا گیا ہے جہاں ان کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔

یاد رہے کہ جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان نے تین سو کے قریب سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کو یرغمال بنایا ہوا ہے اور شمالی وزیرستان میں بھی فوج قافلوں اور سکاؤٹس فورس کے قافلوں پر حملے روزانہ کا معمول بن گئے ہیں۔

اسی بارے میں
وزیرستان: چھ مغوی اہلکار رہا
05 September, 2007 | پاکستان
فوجیوں کی تلاش بے سود
03 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد