وزیرستان: چھ مغوی اہلکار رہا | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے دو سو سے زیادہ اہلکاروں میں سے چھ کو رہا کردیا گیا ہے۔ رہائی پانے والے دو اہلکاروں کا تعلق ساؤتھ وزیرستان سکاؤٹس فورس سے بتایاجاتا ہے۔ جنوبی وزیرستان کی مقامی انتظامیہ نے کہا ہے کہ سب ڈویژن لدھا سے اغواء کیے جانے والے سکیورٹی فورسز کے دو سو چالیس اہلکاروں میں سے چھ کو بدھ کے شام رہا کیا گیاہے۔ انتظامیہ کے مطابق ان اہلکاروں کو لدھا کے مقام پر مقامی طالبان نے خیر سگالی کے تحت جرگے کے حوالے کیا تھا۔ جس کے بعد جرگے نے انہیں بدھ کی شام آٹھ بجے وانا میں پولیٹکل انتظامیہ تک پہنچایا۔ پولیٹکل انتظامیہ کے مطابق جرگے نے عزم ظاہر کیا ہے کہ باقی مغوی اہلکاروں کی رہائی کے لیے کوششیں جاری رکھے گا۔ رہا ہونے والے اہلکاروں میں کوئی فوجی اہلکار شامل نہیں۔ جرگے کے مطابق ان اہلکاروں کو جرگے کے احترام میں غیرمشروط طور پر رہا کیاگیا ہے جب کہ دیگر مغویوں کی رہائی کے لیے حکومت کو کچھ شرائط پوری کرنی ہوں گی۔ یاد رہے کہ تیس اگست کو سکیورٹی فورسز کے دو سو سے زیادہ اہلکاروں کو بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے لدھا سے اغواء کر لیا تھا۔ حکومت کے مطابق مغویان کی تعداد دوسو چالیس تھی لیکن بیت اللہ گروپ کے ترجمان ذوالفقار کا دعویٰ تھا کہ تین سو اہلکاروں کو یرغمال بنایا گیا ہے۔ اب چھ اہلکاروں کی رہائی کے بعد مغویان کی تعداد دو سو چونتیس رہ گئی ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان: اہلکار ابھی تک لاپتہ31 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: انیس مغوی اہلکار رہا28 August, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان امن معاہدہ بھی ختم18 August, 2007 | پاکستان ’جنوبی وزیرستان معاہدہ عملاً ختم‘18 August, 2007 | پاکستان بنوں، وزیرستان میں خود کش حملے18 August, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان حکومت کے لیے بڑا چیلنج14 August, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: چار حملہ آور ہلاک13 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: حملے میں فوجی ہلاک26 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||