وزیرستان: حملے میں فوجی ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں سروکئی کے علاقے میں نامعلوم افراد نےایک فوجی چوکی پر راکٹوں سے حملہ کیا ہے جس کے نتیجے میں سندھ رجمنٹ کا ایک حوالدار ہلاک ہو گیا ہے جبکہ حملے میں چوکی کو بھی شدید نقصان پہنچا ہے۔ مقامی پولیٹیکل انتظامیہ نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ جوابی کارروائی کرتے ہوئے فوج نے مشکوک ٹھکانوں پر گولے برسائے جس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی ہے۔ یاد رہے کہ سرو کئی عبداللہ محسود کا آبائی علاقہ ہے اور کل اس علاقے میں ان کی نمازِ جنازہ بھی ادا کی گئی جس میں ہزاروں کی تعداد میں مقامی طالبان نے شرکت کی تھی۔ دوسری طرف شمالی وزیرستان میں چیک پوسٹوں پر خود کش حملوں کے خطرے کے پیش نظر پانچ اہم مقامات کو رکاوٹیں کھڑی کر کے بند کردیا گیا ہے۔ پولیٹیکل انتظامیہ کے ذرائع نے بی بی سی کو بتایا کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ دو ماہ سے فوجی قافلوں پر خودکش حملوں کا سلسلہ تیز ہوگیا ہے اور ساتھ ہی فوجی چوکیوں، ایف سی قلعوں اور خاصہ دار فورس کی چیک پوسٹوں پر بھی حملے شروع کیے گئے ہیں۔
حکام کے مطابق چیک پوسٹوں پر خودکش حملوں سے بچنے کے لیے شمالی وزیرستان میں پانچ مقامات پر چیک پوسٹوں سے گزرنے والے راستوں کو بند کردیا گیا ہے۔ حکام کے مطابق شمالی وزیرستان کے صدر مقام میرانشاہ کو داخل ہونے والے راستے ایشا، رزمک کیٹ، بویاکھجوری اور ٹل ویلج کے مقامات پر ناکہ بندی کردی گئی ہے اور لوگوں کی سہولت کے لیے شہر میں داخل ہونے والے دوسرے کچے راستوں کو کھول دیا گیا ہے۔ دوسری جانب کل رات سے میرعلی اور میرانشاہ کے درمیان موجود خاصہ دار فورس کی تمام چیک پوسٹوں کو ہٹا دیا گیا ہے۔ خاصہ دار فورس کو ایف سی کے ساتھ ڈیوٹی کرنے کی ہدایت کی گئی ہیں۔ دوسری جانب کل رات کھجوری چیک پوسٹ پر نامعلوم افراد نے تین راکٹ داغے، جس کے نتیجہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا، تاہم فوج نے جوابی کارروائی کرتے ہوئے میرعلی سکاؤٹس قلعہ چینار عرب اور کھجوری سے مشکوک ٹھکانوں پر گولہ باری کی۔ اس کے علاہ میرانشاہ میں کل سے ہزاروں ٹیلی فون لائنیں بند ہو گئی ہیں، جس کی وجہ سے علاقے میں کاروباری سرگرمیاں ماند پڑ گئی ہیں۔ مقامی لوگوں کے خیال میں سڑکیں اور ٹیلی فون کی خاموشی ایک بڑے آپریشن کی علامت ہے۔ |
اسی بارے میں شمالی وزیرستان، تین ہلاک13 July, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان امن معاہدہ ختم15 July, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان: سرکاری اہلکار قتل04 May, 2007 | پاکستان شمالی وزیرستان میں طالبان کا دعویٰ25 July, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: تین فوجی زخمی24 October, 2004 | آس پاس ’القاعدہ کا مرکز وزیرستان تھا‘02 October, 2006 | آس پاس شمالی وزیرستان میں فوجی کارروائی 11 January, 2007 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||