شمالی وزیرستان میں طالبان کا دعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان کا کہنا ہے کہ فوجی اہداف کے خلاف ان کی کارروائیاں جاری ہیں اور بدھ کو دو چوکیوں پر حملے کیے گئے جن سے فوج کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ وہ ہلاک ہونے والے طالبان رہنما عبداللہ محسود کی موت کا بھی بدلہ لیں گے۔ مقامی طالبان کے ایک ترجمان عبدالحئی غازی نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے کہا کہ تازہ حملے ایشا اور خیسورہ چیک پوسٹوں پر کیے گئے۔ ان کا کہنا تھا کہ حملوں کے بعد سکیورٹی فورسز نے تمام سڑکیں بند کر دی ہیں۔ مقامی طالبان کے جانی نقصانات کے بارے میں ان کا دعویٰ تھا کہ ایسا کچھ نہیں ہوا ہے۔ ان دعوؤں کے بارے میں فوجی ترجمان سے رابطہ نہیں ہوسکا ہے۔ مقامی شدت پسندوں کے ترجمان کا مصالحتی کوششوں کے بارے میں کہنا تھا کہ اس میں فی الحال کوئی پیش رفت نہیں ہوئی ہے۔ | اسی بارے میں امریکی حملے کا جواب دینگے: طالبان25 July, 2007 | پاکستان محسود آْبائی گاؤں میں سپردِ خاک25 July, 2007 | پاکستان عبداللہ حکام کی نظروں میں تھے25 July, 2007 | پاکستان بنوں میں میزائل حملے، نو ہلاک25 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||