جنوبی وزیرستان امن معاہدہ بھی ختم | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
شمالی کے بعد جنوبی وزیرستان میں بھی مقامی طالبان نے سنیچر کو حکومت پاکستان سے کیا گیا امن معاہدہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ یہ اعلان جنوبی وزیرستان میں محسود علاقے کے شدت پسندوں کے رہنما بیت اللہ محسود کے ترجمان ذوالفقار محسود نے بی بی سی اردو سے ٹیلیفون پر بات کرتے ہوئے کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ پاکستانی فوج کی علاقے میں پیش قدمی نے انہیں ایسا کرنے پر مجبور کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’بحالت مجبوری فی الحال حکومت کے ساتھ طے پانے والا معاہدہ ختم ہے‘۔ یاد رہے کہ تقریباً ایک سال تک سکیورٹی فورسز کے ساتھ تصادم کے بعد بیت اللہ محسود نے جنوبی وزیرستان میں سراروغہ کے مقام پر فروری سنہ 2005 میں ایک امن معاہدے پر دستخط کیے تھے۔ طالبان ترجمان کے بقول دو روز قبل سکیورٹی فورسز نے چغملائی کے علاقے میں معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیش قدمی کی جس پر انہیں بھی کارروائی کرنی پڑی۔ انہوں نے کہا کہ یہ معاملہ سینیٹر صالح شاہ کے ذریعے فوجی حکام کے ساتھ اٹھایا گیا لیکن اس دوران بھی فوجی پیش رفت جاری رہی جس کے بعد ان کے لیے کارروائی لازمی ہوگئی تھی۔
ذوالفقار محسود نے یہ بھی دعوٰی کیا کہ جمعہ کو ایک فوجی قافلے پر حملے میں چار گاڑیاں تباہ کی گئیں جبکہ متعدد فوجی ہلاک بھی ہوئے تاہم سرکاری ذرائع نے ہلاکتوں کی نہیں صرف چار سپاہیوں کے زخمی ہونے کی تصدیق کی۔ اس کے علاوہ ترجمان نے جمعہ کی شام کو تحصیل سروکئی میں مولا خان سرائے کے علاقے میں ایک اور قافلے پر حملے میں نقصانات اور رات گئے تیارزہ خیسور میں چار فوجی مورچوں پر قبضے کا دعوٰی کیا ہے۔ اطکلاعات کے مطابق بیت اللہ گروپ نے سبلاتوئی میں ایک فوجی قلعے پر بھی حملہ کیا تاہم اس حملے میں کسی جانی نقصان کی اطلاعات نہیں ہیں۔ اس حوالے سے فوجی حکام سے رابطے کی کوشش کے باوجود بات نہیں ہو سکی۔ بیت اللہ کے ترجمان نے علاقے میں پندرہ اغوا شدہ ملیشیا سپاہیوں کے بارے میں بتایا کہ وہ ان کی تحویل میں نہیں۔ تاہم انہوں نے الزام لگایا کہ سپاہیوں نے امن معاہدے کی خلاف ورزی کرتے ہوئے پیش قدمی کی تھی جس کی وجہ سے انہیں پکڑا گیا۔ |
اسی بارے میں شمالی وزیرستان امن معاہدہ ختم15 July, 2007 | پاکستان فوجی قافلہ، بارودی سرنگ سے حملہ11 August, 2007 | پاکستان جنوبی وزیرستان: چار حملہ آور ہلاک13 August, 2007 | پاکستان میرانشاہ: فوجی کارروائی دس ہلاک07 August, 2007 | پاکستان جھڑپ، خودکش حملے میں ہلاکتیں: حکام04 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||