وزیرستان: چار غیر ملکی ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں فوج نےگن شپ ہیلی کاپٹر سے ایک مشکوک گاڑی کو نشانہ بنایا ہے جس کے نتیجہ میں چار غیر ملکیوں سمیت چھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں۔ مقامی انتظامیہ کے مطابق لاشیں ہلاک ہونے والوں کے دوسرے ساتھی اپنے ساتھ لے گئے ہیں۔ انتظامیہ کا کہنا ہے کہ جمعرات کو تحصیل میرعلی سے چند کلومیٹر شمال میں خیسورہ میں ایک مشکوک گاڑی پر گن شپ ہیلی کاپٹر سے حملہ کیا جس کے نتیجہ میں گاڑی میں سوار چار ازبک باشندے موقع پر ہی ہلاک ہوگئے ہیں۔ حملے میں ان کی گاڑی بھی مکمل طور پر تباہ ہوگئی۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ گن شپ ہیلی کاپٹر کی فائرنگ سے دو عام شہری بھی ہلاک ہوگئے ہیں جو خیسورہ کے قریب سڑک کے کنارے پیدل جا رہے تھے۔اس واقعہ کے بعد علاقے میں ایک بار پھر زبردست خوف ہراس پھیل گیا ہیں اور لوگ گھروں میں محصور ہو کر رہ گئے ہیں۔ ادھر شمالی وزیرستان کے سرحدی علاقے غلام خان میں قائم پاک افغان گیٹ کو نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد سے اڑا دیا۔ بدھ کی رات نامعلوم افراد نے گیٹ کے ساتھ دھماکہ خیز مواد چھپا دیا جو جمعرات کی صبح ایک زور دار دھماکے کے ساتھ پھٹ گیا۔ اس دھماکے کے نتیجہ میں پاک افغان گیٹ مکمل طور پر تباہ ہوگیا تاہم کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ یاد رہے کہ گزشتہ چار مہینوں سے شمالی وزیرستان میں ایک باقائدہ جنگ کی صورتحال پیدا ہوگئی ہے جس سے کاروبارہ زندگی مفلوج ہوکر رہ گیا ہے اور تعلیمی ادارے بھی بری طرح متاثر ہو رہے ہیں۔ | اسی بارے میں اور اب مہمند رائفلز کے دس اہلکار اغوا01 September, 2007 | پاکستان ’مہمند رائفلز اہلکار ہم نے اغواء کیے‘02 September, 2007 | پاکستان اہلکار بازیاب نہ ہو سکے،جرگہ واپس02 September, 2007 | پاکستان مہمندایجنسی: مزار پرلال مسجد کابورڈ29 July, 2007 | پاکستان ’طالبان کی حملوں سے لاتعلقی‘03 August, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||