BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 25 September, 2007, 12:56 GMT 17:56 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
شمالی وزیرستان، باجوڑمیں دھماکے

وزیرستان میں سکیورٹی فورس پر حملے فائل فوٹو
شمالی وزیرستان میں گزشتہ چار مہینوں سے حالات زیادہ کشیدہ ہیں
شمالی وزیرستان میں مقامی طالبان نے راکٹوں اور خودکار ہتھیاروں سے حملہ کر کے سکیورٹی فورسز کے چار اہلکاروں کو زخمی کر دیا ۔ادھر باجوڑ ایجنسی میں پاک افغان سرحد کے قریب بارودی سرنگ کے ایک دھماکے میں ایک بچی سمیت تین افراد شدید زخمی ہوگئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ میرانشاہ کے قریب ٹل کلے چیک پوسٹ پر حملہ آوروں نے تقرییاً پیچس سے تیس راکٹ فائر کیے۔اس کے بعد سکیورٹی فورسز نےجوابی کاروائی کی جس میں توپخانے کا استعمال کیاگیا اور کئی مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا ۔زخمیوں کو میرانشاہ سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کردیاگیا۔

باجوڑ ایجنسی کے اسسٹنٹ پولیٹکل ایجنٹ محمد جمیل نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ منگل کی صبح آٹھ بجے تحصیل ماموند میں پاک افغان سرحد کے نزدیک پیش آیا۔

انہوں نے کہا کہ سڑک کے کنارے ایک بارودی سرنگ بچھائی گئی تھی جس کے پھٹنے سے ایک بچی اور دو افراد شدید زخمی ہوگئے۔ زخمیوں کو ایجنسی ہیڈکوارٹر ہپستال خار منتقل کر دیا گیا ہے۔

محمد جمیل کے مطابق یہ ابھی واضح نہیں کہ واقعہ کے وجوہات کیا تھی، تخریب کاری بھی ہوسکتی ہے اور ذاتی دشمنی بھی۔

اس کے علاوہ میرانشاہ کے قریب میرعلی روڈ پر واقع قمر چیک پوسٹ پر بھی تقریباً دس راکٹ فائرکئے گئے ۔لیکن اس میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔حکام کے مطابق یہ لڑائی تین گھنٹے تک جاری تھی۔

یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں چار ماہ قبل حالات اس وقت کشیدہ ہوگئے جب مقامی طالبان نے حکومت پر نئئ چوکیوں کی تعمیر کا الزام لگا کر امن معاہدہ توڑنے کا اعلان کر دیا تھا۔

اسی بارے میں
دس حملہ آور ہلاک، فوجی زخمی
09 September, 2007 | پاکستان
باجوڑگولہ باری میں تین ہلاک
22 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد