BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 18 June, 2007, 21:32 GMT 02:32 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
باجوڑ حملہ، تین اہلکار زخمی

باجوڑ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے سرکاری اہلکاروں کو بم حملوں میں نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔
پاکستان کے قبائلی علاقے باجوڑ ایجنسی میں پولیٹکل انتظامیہ کی ایک گاڑی پر ریموٹ کنٹرول بم حملے میں تین سرکاری اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔

باجوڑ سے ملنے والی اطلاعات میں سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ واقعہ پیر کو صدر مقام خار سے تقریباً پچیس کلومیٹر دور ماموند تحصیل کے علاقے میں پیش آیا۔

ایک سرکاری اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیٹکل انتظامیہ کی ایک گاڑی قمر کے علاقے سے صدر مقام خار جارہی تھی کہ اسمان پٹی کے مقام پر سٹرک کے کنارے پہلے سے نصب ریموٹ کنٹرول بم پھٹنے سے اس میں سوار پولیٹکل محرر حاجی محمد حبیب اور دو سپاہی زخمی ہوئے جبکہ گاڑی کو بھی نقصان پہنچا ہے۔

سرکاری اہلکار ایک قبائلی جرگہ میں شرکت کرکے واپس جارہے تھے۔

ایجسنی ہسپتال باجوڑ کے ایک ڈاکٹر کریم خان نے بتایا کہ زخمیوں میں ایک کو ہسپتال میں داخل کرادیا گیا ہے جبکہ دو دیگر زخمیوں کو ابتدائی طبی امداد کے بعد فارغ کردیا گیا۔ حملے کی ذمہ داری تاحال کسی تنظیم نے قبول نہیں کی ہے۔

باجوڑ میں گزشتہ کچھ ہفتوں سے سرکاری اہلکاروں کو بم حملوں میں نشانہ بنانے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے۔ حکومت ان حملوں کا الزام سخت گیر موقف رکھنے والے شدت پسند تنظمیوں پر عائد کرتی ہے۔ تاہم علاقے کے مقامی طالبان جس کے سربراہ مولوی فقیر محمد بتائے جاتے ہیں ان واقعات میں ملوث ہونے کی متعدد بار تردید کرچکے ہیں۔

واضح رہے کہ دو ہفتے قبل باجوڑ میں پولیٹکل تحصیلدار اور مقامی صحافی نور حکیم سمیت پانچ افراد ایک ریموٹ کنٹرول بم حملے میں ہلاک ہوگئے تھے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد