کراچی،اسلام آباد میں بھی مظاہرے | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
باجوڑ ایجنسی میں خار کے علاقے میں ایک مدرسے پر بمباری کے نتیجے میں اسّی افراد کی ہلاکت کے خلاف قبائلی علاقوں کے علاوہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی احتجاجی مظاہرے ہوئے ہیں۔ اسلام آباد میں متحدہ مجلس عمل کے زیر اہتمام پریس کلب کے سامنے ہونے والے مظاہرے میں ڈیڑھ سو کے قریب افراد نے شرکت کی۔ مظاہرین نے پلےکارڈ اور بینر اٹھا رکھے تھے جن پر ’امتِ مسلمہ کے قتل سے مشرف کو رسوائی ملی ہے‘، ’جنرل مشرف امریکی ایجنٹ‘ اور ’ حکمرانو تمہارے بچوں پر بمباری ہو تو کیا ہو؟‘ جیسے نعرے درج تھے۔ مظاہرین نے احتجاجی جلوس کےدوران زبردست نعرے بازی بھی کی اور امریکہ، صدر بش اورصدر جنرل پرویز مشرف کے خلاف نعرے لگائے۔
مظاہرین سے خطاب کرتے ہویے متحدہ مجلس عمل کے رکن قومی اسمبلی میاں اسلم کا کہنا تھا کہ اس حملے سے پاکستانی حکمرانوں کی نا اہلی ثابت ہو گئی ہے اور یہ واضح ہو گیا ہے کہ وہ پاکستان کے سولہ کروڑ غیور عوام کی قیادت کے قابل نہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ انشااللہ عوام کا ہاتھ حکمرانوں کے گریبان تک پہنچےگا۔ ایم ایم اے کے رہنما قاضی حسین احمد نے امریکہ کو اس حملے کا ذمہ د ار قرار دیا تھا اور کہا تھا کہ حکومت اپنی نا اہلی چھپانے کے لیئے اس حملے کے پیچھے پاک فوج کا ہاتھ بتا رہی ہے۔ کراچی میں جماعت اسلامی کی جانب سے باجوڑ میں مدرسے پر بمباری اور ہلاکتوں کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں حملے میں ملوث عناصر کے خلاف مقدمہ درج کرنے کا مطالبہ کیا گیا۔ مظاہرے کو جماعت اسلامی کے مرکزی رہنما پروفیسر غفور احمد، اراکین اسمبلی یونس بارائی، نصراللہ شجیح، معراج الھدیٰ صدیقی، بشارت مرزا، صدیق راٹھوڑ نے خطاب کیا۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ جو وہ لوگ اس قتل عام کے ذمہ دار ہیں ان پر مقدمہ دائر کرکے سرعام سخت سزائیں دی جائیں، پوری قوم قبائلی عوام کے ساتھ ہے۔ انہوں نے کہا کہ گیارہ ستمبر کے بعد امریکہ کی غلامی کو دہشتگردی کے خِلاف عالمی جنگ کا نام دیا جارہا ہے، اس جنگ سے فوج نے قوم کو رسوا کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ امریکہ نے تو پہلے ہی کہہ دیا تھا کہ پاکستان حکومت نے امریکی فوج کو قبائلی علاقوں میں کارروائی کا اختیار دے دیا ہے، جس کو حکومت تسلیم کرنے سے انکار کرتی رہی ہے ۔ مشتعل مظاہرین نے امریکی جھنڈے کو بھی نذر آتش کیا جبکہ صدر پرویز مشرف اور امریکہ کے خلاف اور اسامہ کے حق میں نعرے بازی کی۔ | اسی بارے میں یومِ احتجاج: ’جہاد اور انتقام‘ کا عہد31 October, 2006 | پاکستان ان پر دنیا کا ہم پر اللہ کادباؤ: فقیرمحمد31 October, 2006 | پاکستان پاکستان: قبائلی علاقوں کا نظام 31 October, 2006 | پاکستان باجوڑ پر سال میں دوسری بمباری31 October, 2006 | پاکستان ’حملہ امریکیوں نے کیا ہے‘31 October, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||