BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Monday, 03 September, 2007, 14:58 GMT 19:58 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فائرنگ سے ایک بچی ہلاک

سکیورٹی چیک پوسٹ (فائل فوٹو)
حکام کے مطابق میرانشاہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر راکٹوں سے حملہ ہوا ہے
پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان میں حکام کا کہنا ہے کہ مقامی طالبان کی جانب سے میرانشاہ کے قریب سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر حملے کے بعد دو طرفہ فائرنگ کے تبادلے میں ایک بچی ہلاک جبکہ آٹھ افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

زخمیوں کو میرانشاہ سول ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ پیر کی رات کو درجنوں مبینہ مسلح طالبان کی جانب سے میرعلی اور قمر کوٹ کے قلعہ پر ہونے والے حملے کے بعد تقریباً چار گھنٹوں تک جاری رہنے والی لڑائی میں کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی۔ ٹل گاؤں اور ایشا چیک سٹوں پر بھی حملے ہوئے ہیں۔

حکام کا کہنا ہے کہ پیر کو تین بجے میرانشاہ کے قریب گورا قبرستان میں سکیورٹی فورسز کی ایک چوکی پر راکٹوں سے حملہ ہوا جس میں سکیورٹی فورسز کی کسی قسم کا جانی نقصان نہیں ہوا ہے جس کے بعد سکیورٹی فورسز نے جوابی کارروائی کی۔

سکیورٹی فوسز نے کئی مشکوک ٹھکانوں کو نشانہ بنایا۔ مقامی افراد کا کہنا ہے فوج کی جوابی کارروائی میں ایک بچی ہلاک جبکہ آٹھ زخمی ہوگئے ہیں۔

مقامی طالبان کے ایک ترجمان احمداللہ احمدی نے ان تمام واقعات کی ذمہ داری قبول کرتے ہوئے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سکیورٹی فورسز کے قلعوں پر حملے میں سکیورٹی فورسز کا کافی جانی نقصان ہوا ہے۔

انہوں نے کہا کہ’جب تک شمالی وزیرستان میں قائم چوکیاں ختم نہیں کردی جاتیں تب تک ہماری کارروائی جاری رہےگی‘۔

یادرہے کہ شمالی وزیرستان میں امن معاہدہ ٹوٹنے کے بعد سکیورٹی فورسز کی چوکیوں پر حملے معمول بن گئے ہیں۔

وزیرستان فائل فوٹووزیرستان صورتِ حال
شمال کےساتھ جنوبی وزیرستان کےحالات بدتر
میدانِ جنگ وزیرستان
حکومت کے لیے رٹ قائم کرنا مشکل ہوگا
اسی بارے میں
فوجیوں کی بازیابی میں ناکامی
03 September, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد