طالبان کمانڈر پر حملہ، دو ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں حکومت کے حامی طالبان کمانڈر پر حملے میں دو افراد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں کو وانا سکاؤٹس ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے جن میں سے بعض کی حالت نازک بتائی جاتی ہیں۔ پولیٹیکل انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اتوار شام چار بجے کے قریب جنوبی وزیرستان کے صدر مقام وانا میں المحب مارکیٹ میں واقع ایک پرچون کی دکان میں ایک زوردار دھماکہ ہوا جس کے نتیجہ میں دو افراد ہلاک جبکہ گیارہ زخمی ہوگئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ حکومت کے حامی طالبان کمانڈر میٹھا خان کو ایک نامعلوم شخص نے ایک پیٹی پیش کی کہ اس میں ان کے لیے انگوروں کا تحفہ ہے اور پھر وہ شخص وہاں سے چلاگیا۔ تھوڑی دیر کے بعد ایک زور دار دھماکہ ہوا۔ حکام کے مطابق دھماکے میں حکومت کے حامی کمانڈر بھی شدید زخمی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سال مارچ میں وانا سے غیرملکی ازبکوں کو نکالنے میں میٹھاخان نے کمانڈر نذیر کا ساتھ دیا تھا۔اس کے بعد وانا میں اپنی نوعیت کا پہلا واقعہ ہے۔ | اسی بارے میں اہلکار بازیاب نہ ہو سکے،جرگہ واپس02 September, 2007 | پاکستان اور اب مہمند رائفلز کے دس اہلکار اغوا01 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: اہلکار ابھی تک لاپتہ31 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: انیس مغوی اہلکار رہا28 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: اٹھارہ شدت پسند ہلاک22 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||