بنوں خودکش حملے میں پندرہ ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان میں صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک خودکش حملے میں پندرہ افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے ہیں۔ فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں چار پولیس اہلکار بھی شامل ہیں۔ خود کش بم حملے میں انیس افراد زخمی بھی ہوئے ہیں جنہیں بنوں کے مختلف ہسپتالوں میں منتقل کیا جارہا ہے۔ بنوں پولیس کے سربراہ دار علی خٹک نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کو بنوں شہر سے کوئی چھ کلومیٹر شمال کی جانب بنوں-پشاور روڈ ابشار چوک پرایک برقعہ پوش شخص نے چوک میں موجود پولیس اہلکاروں کے قریب خودکش دھماکہ کیا۔ پولیس افسر کے مطابق اس کے نتیجہ میں ابتدائی اطلاعات کے مطابق تیرہ افراد ہلاک جبکہ انیس زخمی ہوگئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں تین پولیس اہلکار شامل ہیں اور ایک پولیس اہلکار زخمی بھی ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ آبشار چوک ایک مصروف ترین چوک ہے جہاں سے لوگ صبح کے وقت اپنے کام کے لیے تقسیم ہوتے ہیں۔ پولیس کے مطابق یہ بتانا قبل از وقت ہوگا کہ خوکش حملہ آور کا نشانہ کون تھا، البتہ اس چوک میں پولیس اہلکار معمول کے مطابق ڈیوٹی پر موجود ہوتے ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ خودکش حملہ اور ایک چنگ چی رکشہ میں اس چوک تک پہنچا ہے۔ یاد رہے کہ بنوں پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ہے جہاں مقامی طالبان نے گزشتہ چند مہینوں میں کئی مرتبہ فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر کیے ہیں اور بنوں سے کئی بار ایف سی کے اہلکاروں کو اغواء بھی کیا ہے۔ | اسی بارے میں صدارتی الیکشن، اہلکاروں کی رہائی29 September, 2007 | پاکستان بدھا مجسمہ حملے میں جزوی تباہ29 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: سکیورٹی فورسز پرحملے30 September, 2007 | پاکستان محسود کے بھتیجےکو24 سال قید30 September, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||