کئی سکیورٹی اہلکار ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے قبائلی علاقے جنوبی وزیرستان میں مقامی طالبان اور سکیورٹی فورسز کے درمیان بدھ کی شب سے جاری رہنے والی لڑائی میں سکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی بڑی تعداد میں ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔ جنوبی وزیرستان کی پولیٹکل انتظامیہ کے ذرائع نے کہا ہے کہ مکین کے علاقے نواز کوٹ میں ایک سرکاری مڈل سکول میں اسی سے نوے تک سکاؤٹس فورس کے اہلکار موجود تھے۔ اس سکول پر رات کے وقت مقامی طالبان کی جانب سے حملے میں ایک سو کے قریب راکٹ لگے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان راکٹ حملوں کی وجہ سے سکول کے تمام کمرے اور سکول کی چہاردیواری مکمل طور پر زمین بوس ہوگئی ہیں اور سکول میں موجود سکیورٹی فورسز کے ’تمام اہلکار ہلاک ہوگئے ہیں‘ اور کسی کی زندہ رہنے کی امید نہیں ہیں۔ پاکستان فوج کے ترجمان میجر جنرل وحید ارشد کا کہنا ہے کہ وزیرستان میں شرپسندوں نے سیکیورٹی فورسز کی چیک پوسٹوں پر حملے کیے تھے، جوابی کارروائی میں اسی کے قریب شرپسند مارے جا چکے ہیں۔
پولیٹیکل انتظامیہ کے ایک افسر نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ نواز کوٹ میں باجوڑ سکاؤٹس فورس کے ایک ٹھکانے پر مقامی طالبان نے راکٹ اور خودکار ہتھیاروں سے حملے کیا۔ سکاؤٹس فورس نے بھی جوابی کارروائی شروع کی جو تمام رات جاری رہی۔ مقامی انتظامیہ کے حکام کے مطابق سکاؤٹس فورس کے جوابی کارروائی میں آٹھ افراد ہلاک ہوگئے ہیں جس کی مقامی افراد نے بھی تصدیق کی ہے لیکن فوج نے تیس مقامی طالبان کو ہلاک کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ حکام کے مطابق نواز کوٹ کے قریب ایک پہاڑ پر بنے مورچے کو سکاؤٹس فورس نے خالی کر دیا ہے اور سکاؤٹس فورس کے تیس جوان رزمک سکاؤٹس قلعہ پہنچ گئے ہیں۔ حکام کا کہنا ہے کہ نوازکوٹ میں سکاؤٹس فورس کے مزید دس اہلکاروں سے رابطہ منقطع ہوگیا ہے جو رات کے وقت اپنے ٹھکانے سے بھاگ گئے تھے۔ حکام کو خدشہ ہے کہ ان اہلکاروں کو مقامی طالبان نے اغواء کیا ہے۔ مقامی افراد کے مطابق علاقے میں گن شپ ہیلی کاپٹروں کی پروازیں جاری ہیں اور بعض علاقوں سے مقامی لوگوں نے نقل مکانی شروع کردی ہیں۔ یاد رہے کہ اس سے قبل بیت اللہ گروپ کے مقامی طالبان نے سکیورٹی فورسز کے تین سو کے قریب اہلکاروں کو یرغمال بنا لیا ہے جن کو گیارہ گروپوں میں تقسیم کرکے مختلف علاقوں میں رکھا گیا ہے۔ |
اسی بارے میں وزیرستان: انیس مغوی اہلکار رہا28 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: اہلکار ابھی تک لاپتہ31 August, 2007 | پاکستان وزیرستان: چار غیر ملکی ہلاک06 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: چھ مغوی اہلکار رہا05 September, 2007 | پاکستان وزیرستان: اٹھارہ شدت پسند ہلاک22 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||