بنوں پر گیارہ راکٹ فائر ہوئے: پولیس | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں چھاؤنی کے علاقے پر نامعلوم افراد نے راکٹوں سے حملہ کیا ہے۔ پولیس کے مطابق یہ حملہ شمالی وزیرستان سے متصل ایف ار کے علاقے سے کیا گیا جس میں گیارہ راکٹ داغے گئے جو چھاؤنی کی حدود میں زوردار دھماکوں کے ساتھ پھٹے۔ سکیورٹی فورسز نے بھی جوابی کارروائی کی ہے لیکن دونوں جانب سے کسی جانی نقصان کی اطلاع نہیں ملی، البتہ چند عمارتوں کو نقصان پہنچا ہے۔ بنوں پولیس کا کہنا ہے کہ بدہ کو شام سات بجے کے قریب نامعلوم افراد نے بنوں چھاؤنی پر شمالی وزیرستان سے متصل ایف ار کے علاقے سے گیارہ راکٹ داغے ہیں جو تمام کے تمام راکٹ چھاؤنی کے علاقے میں گرے۔ حکام کے مطابق سکیورٹی فورسز کی جوابی کارروائی میں توپخانے کا بھی استعمال کیاگیا۔ توپخانے کے اسعتمال اور راکٹ کے دھماکوں سے بنوں شہر لرز اٹھا اور علاقے میں زبردست خوف ہراس پھیل گیا۔ یاد رہے کہ بنوں پاکستان کے قبائلی علاقے شمالی وزیرستان سے ملحقہ ضلع ہے جہاں مقامی طالبان نے گزشتہ چندہ ماہ میں کئی مرتبہ فوج سمیت قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے اہلکاروں پر حملے کیے ہیں۔ بنوں کے علاوہ ٹانک، ڈیرہ اسماعیل خان، لکی مروت میں بھی حالات انتہائی کشیدہ ہیں۔مگر چند روز کی خاموشی کے بعد ایک بار پھر سکیورٹی فورسز کے ٹھکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ | اسی بارے میں بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ 01 June, 2007 | پاکستان بنوں: دھماکے میں تین فوجی زخمی14 July, 2007 | پاکستان بنوں میں میزائل حملے، نو ہلاک25 July, 2007 | پاکستان بنوں، وزیرستان میں خود کش حملے18 August, 2007 | پاکستان بنوں،ہنگو میں سرکاری اہلکار اغوا12 September, 2007 | پاکستان بنوں خودکش حملے میں پندرہ ہلاک01 October, 2007 | پاکستان بنوں: مزید چھ سکیورٹی اہلکار رہا17 October, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||