بنوں: دھماکے میں تین فوجی زخمی | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں بارودی سرنگ کے ایک دھماکہ میں تین فوجی اہلکار زخمی ہوگئے ہیں۔ زخمیوں میں سے ایک کی حالت نازک بتائی جاتی ہے۔ زخمیوں کو بنوں کے آرمی ہسپتال میں داخل کردیا گیا ہے۔ بنوں پولیس کے سربراہ دارعلی خٹک نے بی بی سی کو بتایا ہے کہ سنچر کی صبح گیارہ بجے کے قریب ایک فوجی قافلہ بنوں سے میرانشاہ جارہا تھا کہ بنوں شہر سے چار کلومیٹر دور مغرب کی جانب ائر پورٹ کے سامنے ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکراگئی جس کے نتیجہ میں فوج کے تین اہلکار زخمی ہوگئے۔ پولیس سربراہ کا کہنا تھا کہ شمالی وزیرستان میں گزشتہ سال مقامی طالبان اور حکومت کے مابین امن معاہدے کے بعد فوجی قافلوں پر حملوں کا سلسلہ رک گیا تھا۔ لیکن لال مسجد کے واقعہ کے بعد یہ سلسلہ دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ان کے مطابق ضلع بنوں میں فوجی قافلے کے تحفظ کے لیے پولیس کو سڑکوں کے کنارے جگہ جگہ تعینات کیا جاتا ہے۔ ادھر شمالی وزیرستان میں پولیٹیکل انتظامیہ نے کہا ہے کہ بنوں۔ میرانشاہ کے اسی راستے پر فوج نے دو مقامات پر بارودی سرنگوں کو ناکارہ بنا دیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق ایک بارودی سرنگ میرعلی جبکہ دوسری سیدگئی کے علاقے میں ناکارہ بنائی گئی ہے۔ صوبہ سرحد کے چھ اضلاع میں خراب صورتحال کے پیش نظر مرکزی حکومت نے فوج کو تعینات کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور گزشتہ دو دن سے فوجی دستوں کی آمد شروع ہوگئی ہے تاہم اس کے ساتھ ہی فوج کے خلاف خودکش حملوں اور بارودی سرنگ کے دھماکوں کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ واضح رہے کہ دو دن قبل سوات میں ایک فوجی قافلے پر خودکش حملہ ہوا تھا جس میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوگئے تھے۔ میرانشاہ میں پولیٹیکل ایجنٹ کے دفتر کے باہر ایک خودکش حملے میں خودکش حملہ آور سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے تھے۔ | اسی بارے میں بنوں:اغواء کی ناکام کوشش،1 ہلاک25 June, 2007 | پاکستان بنوں و سوات حملے: بارہ ہلاک 04 July, 2007 | پاکستان بنوں، پولیس سٹیشن پر حملہ26 February, 2007 | پاکستان بنوں: اعلیٰ سرکاری افسر اغواء24 April, 2007 | پاکستان بنوں: چوکی پر راکٹ حملہ 01 June, 2007 | پاکستان بنوں میں بم دھماکہ، ایک ہلاک21 June, 2007 | پاکستان بنوں پولیس پر حملہ،ایک ہلاک09 July, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||