بنوں:اغواء کی ناکام کوشش،1 ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں ایک پبلک سکول کے چوکیدار نے چار مسلح نقاب پوشوں کی جانب سے سکول کے برطانوی نژاد پرنسپل کو اغواء کرنے کی کوشش کو ناکام بنادیا ہے۔ چوکیدار کی فائرنگ سے ایک نقاب پوش ہلاک اور تین فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے جبکہ چوکیدار بھی جوابی فائرنگ میں زخمی ہوگیا ہے۔ بنوں پولیس کے ایک سنئیر افسر ثناءاللہ نے بی بی سی کو بتایا کہ شہر سے قریباً چھ کلومیٹر دور سکندر خیل میں رات ایک بجکر چالیس منٹ پر چار مسلح نقاب پوشوں نے مسلم پبلک سکول سکندر خیل کے پرنسپل سٹیفن کوہان کو اغواء کرنے کی کوشش کی۔ اس دوران سکول کے چوکیدار احسان نے نقاب پوشوں پر فائرنگ کی جس کے نتیجہ میں ایک نقاب پوش موقع ہی پر ہلاک ہوگیا اور تین موقع سے فرار ہوگئے۔ انہوں نے بتایا کہ سٹیفن کوہان کا تعلق برطانیہ سے ہے اور وہ تقریباً پندرہ، بیس سال سے بنوں میں رہائش پذیر ہیں۔ پولیس حکام نے اغواء کی ناکام کوشش کے دوران ہلاک ہونے والے شخص کی لاش قبضے میں لے لی ہے اور حکام کا کہنا ہے کہ اس کا تعلق مقامی جنگجو طالبان سے ہے۔ یاد رہے کہ صوبہ سرحد کے جنوبی اضلاع بنوں، ٹانک، لکی مروت اور ڈیرہ اسماعیل خان میں حالات کشیدہ ہیں اور اس سے پہلے بھی ٹانک سے یہ اطلاعات ملتی رہی ہیں کہ وہاں کے سکولوں سے بچوں کو جہاد کے لیے لے جایا جاتا رہا ہے اور اس وجہ سے علاقے کے رہائشیوں میں تشویش بھی پائی جاتی ہے۔ | اسی بارے میں ٹانک:کہاں غائب ہو رہے ہیں طلباء؟13 June, 2007 | پاکستان ڈی آئی خان میں کرفیو کا خاتمہ02 May, 2007 | پاکستان جرگے کی کوشش سے پرنسپل رہا31 March, 2007 | پاکستان ٹانک: گھر گھر تلاشی ہو گی30 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||