BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 31 March, 2007, 09:31 GMT 14:31 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
جرگے کی کوشش سے پرنسپل رہا

 ٹانک
ٹانک میں جاری کرفیو میں بھی نرمی کی گئی (فائل فوٹو)
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ٹانک کے ایک اغوا شدہ پرنسپل اور ان کے بھائی سنیچر کو خیریت سے واپس اپنے گھر پہنچ گئے ہیں۔

ان کی رہائی درے محسود قوم کے جرگے کی کوششوں سے عمل میں آئی۔

جرگے کے ایک رکن اور جمیعت علمائے اسلام جنوبی وزیرستان کے سیکرٹری اطلاعات نیاز احمد قریشی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ یہ رہائی غیرمشروط طور پر عمل میں آئی ہے۔

آکسفورڈ پبلک سکول کے پرنسپل فرید اللہ اور ان کے بھائی ہمایوں کو مسلح افراد نے دو روز قبل اغوا کیا تھا۔ ان کے اغوا کا واقعہ مذکورہ سکول میں مقامی شدت پسندوں اور پولیس کے درمیان جھڑپ کے بعد پیش آیا تھا۔

اس جھڑپ میں مقامی شدت پسندوں کے رہنما احسان برقی اور ایک پولیس انسپکٹر مارے گئے تھے۔

شدت پسندوں نے رہائی سے قبل تاہم جرگے پر واضح کیا کہ فرید اللہ نے حکومت اور ان کے درمیان غلط فہمی پیدا کرنے کی کوشش کی تھی جس کی وجہ سے ٹانک کے حالات خراب ہوئے۔ شدت پسندوں نے انہیں اپنا مجرم قرار دیا تھا تاہم جرگے کی درخواست پر وہ فرید اللہ کی غیرمشروط رہائی پر آمادہ ہوگئے۔

 جمیعت علمائے اسلام کے سینیٹر محمد صالح شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکومت سے کرفیو کو فورا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے عام لوگوں کے لیئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ان کی ہمدردیاں کسی دوسری جانب نہ ہو جائیں۔

پرنسپل کے استقبال کے لیئے مقامی عمائدین، دوست احباب اور رکن قومی اسمبلی مولانا معراج الدین ٹانک سے باہر جمع تھے اور انہیں ایک جلوس کی شکل میں گھر لایا گیا۔

ٹانک کی انتظامیہ نے سنیچر صبح آٹھ سے بارہ بجے تک کرفیو میں نرمی کی جس دوران بازاروں میں کافی رش دیکھا گیا البتہ کسی ناخوشگوار واقعے کی اطلاع نہیں ملی ہے۔

جمیعت علمائے اسلام کے سینیٹر محمد صالح شاہ نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے حکومت سے کرفیو کو فورا ختم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اس سے عام لوگوں کے لیئے مسائل پیدا ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے خدشہ ہے کہ ان کی ہمدردیاں کسی دوسری جانب نہ ہو جائیں۔

ادھر جنوبی وزیرستان کے علاقے مکین میں مشتعل طلبہ نے فرنٹیئر کور ملیشیا سے اپنا سکول خالی کرانے کی خاطر سنیچر کو احتجاج کرتے ہوئے تحصیل کی عمارت کو نذر آتش کر دیا ہے۔

پڑھائی متاثر ہوئی
 گورنمنٹ ہائی سکول مکین کے طلبہ کی یونین کے صدر عبدالخالق مجروح نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ فرنٹیئر کور ملیشیا نے گزشتہ ایک ماہ سے ان کے سکول پر قبضہ کر رکھا ہے جس سے تقریبا چار سو طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔

گورنمنٹ ہائی سکول مکین کے طلبہ کی یونین کے صدر عبدالخالق مجروح نے بی بی سی سے بات کرتے ہوئے الزام لگایا کہ فرنٹیئر کور ملیشیا نے گزشتہ ایک ماہ سے ان کے سکول پر قبضہ کر رکھا ہے جس سے تقریبا چار سو طلبہ کی پڑھائی متاثر ہوئی ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ سکیورٹی اہلکار سکول کو اپنی رہائش کے لیئے استعمال کر رہے ہیں جس کی وجہ سے سکول بند ہے اور طلبہ پریشان ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ بار بار درخواست کے بھی کوئی شنوائی نہیں ہوئی جس کے بعد انہوں نے احتجاج کا راستہ اپنایا ہے۔

احتجاج کے دوران مکین کا بازار اور اڈہ بند رہا جبکہ مشتعل مظاہرین نے تحصیل کی عمارت کو نذر آتش کر دیا۔ انہوں نے خاصہ داروں سے اسلحہ چھینے کا دعویٰ بھی کیا۔

طلبہ کے اس موقف کے بارے میں حکومت یا فرنٹئر کور کی جانب سے کوئی بیان سامنے نہیں آیا ہے۔

شہریوں نے کیا دیکھا
’ٹانک میدان جنگ کا نقشہ پیش کر رہا تھا‘
بیت اللہ محسود’میں ملوث نہیں‘
بیت اللہ کا خود کش حملوں سے اعلان لاتعلقی
 اسلحہ حکومتی خریداری
محسود قبائل کا حکومت کو اسلحہ بیچنے کا فیصلہ
عبداللہ محسودعبداللہ محسود کون؟
گونتانامو کا سابق اسیر پھر میدان جنگ میں
اسی بارے میں
ٹانک: گھر گھر تلاشی ہو گی
30 March, 2007 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد