بنوں، پولیس سٹیشن پر حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس سٹیشن پر نامعلوم افراد کی طرف سے راکٹ حملے میں تھانے کے ایک کمرے کو نقصان پہنچا ہے۔ اس حملے میں کسی کی ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ہے۔ پولیس کے مطابق یہ واقعہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات اس وقت پیش آیا جب بنوں شہر سے تین کلومیٹر کے فاصلے پر واقع تھانہ منڈان پر نامعلوم افراد نے قریبی علاقے سے تین راکٹ فائر کیے۔ پولیس کے مطابق حملے سے ایک کمرے کو نقصان پہنچا ہے۔ لیکن عینی شاہدین کا کہنا ہے کہ حملے میں تھانے کے دو کمروں کو نقصان پہنچا ہے۔ ان کے مطابق ایک کمرے کے تمام دیواریں گرگئی ہیں جبکہ دوسرے کی ایک دیوار میں ایک فٹ کا سوراخ ہوا ہے۔ ایک عینی شاہد نے بتایا کہ حملے میں روسی ساخت کے میزائل استعمال کیے گئے جو قریب ہی واقع قبائلی علاقے سے داغے گئے ہیں۔ ایک پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ حملہ قریب سے کیا گیا تھا اور تھانے میں موجود پولیس اہلکاروں نے جوابی فائرنگ کی جس سے ملزمان فرار ہوگئے بنوں شہر قبائلی علاقوں سے متصل ہے۔ یہاں مقامی طالبان اور پولیس کے مابین جھڑپوں کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں سیالکوٹ: پولیس مقابلہ، دس ہلاک24 September, 2006 | پاکستان ڈی آئی جی بنوں سپردِ خاک 19 December, 2006 | پاکستان ڈی آئی جی بنوں ہلاک18 December, 2006 | پاکستان میران شاہ: فوجی ٹھکانوں پرحملے24 July, 2005 | پاکستان بارودی سرنگ سے 26 ہلاک10 March, 2006 | پاکستان بلوچستان اسمبلی پر راکٹ حملہ؟11 November, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||