ڈی آئی جی بنوں ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے دارالحکومت پشاور سے ملنے والی اطلاعات کے مطابق ڈی آئی جی بنوں کو نامعلوم مسلح حملہ آوروں نے ہلاک کر دیا ہے۔ اس حملے میں ڈی آئی جی بنوں عابد علی اور ان کے ڈرائیور امیر نواز خان موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔ بنوں کے سینیئر سپرنٹتنڈنٹ پولیس مظہر الحق کاکاخیل نے بی بی سی کو بتایا کہ یہ واقعہ رات تقریباً ساڑھے دس اور پونے گیارہ بجے کے قریب ہوا۔ انہوں نے بتایا کہ ڈی آئی جی بنوں سے پشاور آرہے تھے اور پشاور کے حدود میں داخل ہی ہوئے تھے کہ سورنہار کے علاقے کے قریب ان پر فائرنگ کی گئی۔ ایس ایس پی نے بتایا کہ معلوم ہوتا ہے کہ ڈی آئی جی کو نشانہ بنا کر قتل کیا گیا ہے لیکن وہ تفتیش کے ہر پہلو کو دیکھ رہے ہیں اور پھر اس بارے میں کچھ اندازہ لگا سکیں گے۔ ایس ایس پی نے مقتول ڈی آئی جی کے بارے میں بتایا کہ وہ پی ایس پی (پولیس سروس آف پاکستان) یعنی وفاق کے آفسر تھے، اور 18th کامن کے تھے۔ عابد علی کا تعلق پنجاب سے تھا لیکن ان کی بیشتر سروس صوبہ سرحد میں رہی۔ مرحوم ڈی آئی جی دو مرتبہ قائد اعظم پولیس میڈل اور ایک مرتبہ پاکستان پولیس میڈل لے چکے تھے۔ بقول ایس ایس پی مظہر الحق کے ’یہ ایک بہت بہادر افسر تھے۔‘ ڈی آیی جی کے ڈرائیور امیر نواز خان ہ بنوں کے رہایشی تھے۔ | اسی بارے میں بنوں خود کش حملہ: پولیس اہلکار ہلاک03 December, 2006 | پاکستان پولیس پر فائرنگ، تین اہلکار ہلاک22 June, 2006 | پاکستان راولپنڈی میں پولیس اہلکار ہلاک10 July, 2004 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||