راولپنڈی میں پولیس اہلکار ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے شہر راولپنڈی میں سنیچر کی صبح نامعلوم افراد نے دو پولیس اہلکاروں کو گولیاں مار کر ہلاک کردیا ہے۔ ہلاک ہونے والوں میں تھانہ ویسٹرج کے ایس ایچ اور راجا محمد ثقلین اور ان کے ڈرائیور ، ہیڈ کانسٹیبل الطاف حسین شامل ہیں ۔ متعلقہ تھانہ کے محرر عبدالغنی کے مطابق ایس ایچ او ایک مقدمے میں پیش ہونے کے لیے عدالت جا رہے تھے کہ راستے میں دو نامعلوم موٹر سائیکل سواروں نے انہیں کلاشنکوف کا برسٹ مار کر ہلاک کردیا۔ محرر کا دعویٰ تھا کہ ہلاک ہونے والے ایس ایچ او تفتیش میں خاصی مہارت رکھتے تھے اور کئی خطرناک ملزمان کے مقدمات میں بھی انہوں نے تفتیش کی تھی۔ مقتول ایس ایچ او کے صاحبزادے نے اخبار نویسوں کو بتایا کہ ان کے والد کو کچھ عرصہ سے نامعلوم افراد فون پر دھمکیاں دے رہے تھے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||