سیالکوٹ: پولیس مقابلہ، دس ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستانی صوبہ پنجاب کے شہر سیالکوٹ کے نزدیک ایک پولیس مقابلے کے دوران دس افراد ہلاک ہوگئے۔ پولیس کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں سات مبینہ ڈاکو اور تین عام شہری تھے۔ پولیس کے مطابق جموں و کشمیر ورکنگ باؤنڈری کے نزدیک واقع ضلع سیالکوٹ کے ایک گاؤں رومال جٹاں میں سنیچر اور اتوار کی درمیانی شب کو مبینہ ڈاکوؤں نے جو اطلاعات کے مطابق پولیس کی وردیوں میں ملبوس تھے ناکے سے بچ نکلنے کی کوشش کرنے والے تین موٹر سائیکل سواروں کو گولی مار کے ہلاک کر دیا۔ پولیس کے مطابق پولیس پارٹی نے کارروائی کی اور تعاقب کے بعد نواحی علاقے پنووال میں پولیس اور ملزمان میں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ڈپٹی انسپکڑ جنرل پولیس گوجرانوالہ رینج ملک اقبال نے بی بی سی کو بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں پانچ ملزمان موقع پر ہلاک ہوگئے جبکہ دو بعد میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایک سوال کے جواب میں ڈی آئی جی نے کہا کہ ملزمان کے قبضہ سے کلاشنکوف مختلف خود کار رائفلیں پستول اور دیگر اسلحہ کے علاوہ پولیس کی تین جعلی وردیاں بھی برآمد ہوئی ہیں۔ | اسی بارے میں پولیس مقابلہ: چار مبینہ ڈاکو ہلاک08 July, 2004 | پاکستان نارووال پولیس سربراہ ہلاک06 August, 2004 | پاکستان پولیس مقابلہ میں پانچ ڈاکو ہلاک13 September, 2004 | پاکستان پولیس مقابلہ میں شدت پسند ہلاک25 November, 2004 | پاکستان فیصل آباد: پولیس مقابلہ تین ہلاک 31 January, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||