پولیس مقابلہ میں شدت پسند ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
جمعرات کی شام لاہور میں پولیس نے مبینہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے ایک مکان پر چھاپہ مارا تو فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک اور دو سیکیورٹی اہلکار زخمی ہوگۓ۔ لاہور پولیس کے اسسٹنٹ سپرنٹنڈنٹ پولیس فیصل رانا نے بی بی سی کو بتایا کہ پولیس اور ایلیٹ فورس نے کوٹ لکھپت کے علاقے میں ایک مکان پر مبینہ دہشت گردوں کو پکڑنے کے لیے چھاپہ مارا تو مکان سے پولیس پر دستی بم پھنکا گیا اور گولی چلائی گئی جس کے جواب میں پولیس نے بھی گولی چلائی۔ پولیس افسر کے مطابق پولیس کی فائرنگ سے ایک مبینہ دہشت گرد ہلاک ہوگیا جس کا نام محبت خان ہے اور پولیس کے خیال میں وہ افغانستان کا باشندہ ہے۔ اے ایس پی پولیس کے مطابق کاروائی کے بعد مکان سے ایک دستی بم اور تین ڈیٹونیٹرز بھی برآمد ہوۓ۔ عینی شاہدین کے مطابق یہ کاروائی ایک گھنٹہ سے زیادہ جاری رہی جس کے دوران میں پولیس نے دو سو کے قریب گولیاں فائر کیں اور اس دوران میں اس مکان سے ایک شخص فرار ہوگیا جبکہ دو افراد کو پولیس نے حراست میں لیا جنھیں کاروائی میں شریک ایک انٹیلی جنس ادارہ کے افراد اپنے ساتھ لے گۓ۔ تاہم پولیس نے اس بات کی تصدیق نہیں کی۔ عینی شاہدین کے مطابق مکان میں چھپے افراد کی فائرنگ سے دو پولیس اہلکار بھی زخمی ہوۓ۔ ذرائع کے مطابق یہ کاروائی پشاور سے گرفتار کیے جانے والے ایک مشتبہ دہشت گرد کی اطلاع پر عمل میں لائی گئی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||