فیصل آباد: پولیس مقابلہ تین ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آبادکے علاقے پیپلز کالونی میں ایک پولیس مقابلے اور فائرنگ کے تبادلے میں حملہ آور دو افراد اور ایک پولیس کانسٹیبل ہلاک ہو گئے جبکہ ان کا ساتھی کانسٹیبل شدید زخمی حالت میں الائیڈ ہسپتال میں داخل ہیں۔ پولیس کے مطابق فیصل آباد کی مختلف یونین کونسلوں کی سطح پر پولیس اہلکاروں کو گشت کے لیے موٹر سائیکلیں فراہم کی گئی ہیں دو پولیس اہلکار ایسی ہی ایک موٹر سائیکل پر ستیانہ روڈ پر ٹول ٹیکس پلازہ کے نزدیک اپنی معمول کی گشت پر تھے۔ اس دوران انہوں نے اقبال نگر کی جانب جانے والے دو مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو روکنے کی کوشش کی تو انہوں نے پولیس پر فائرنگ کر دی جس سے دونوں پولیس کانسٹیبل زخمی ہوگئے لیکن انہوں نے زخمی ہونے کے باوجود حملہ آوروں پر فائرنگ جاری رکھی۔ اتنی دیر میں ایلیٹ فورس بھی وہاں پہنچ گئی انہوں نے فائرنگ کر کے دونوں نامعلوم حملہ آوروں کو ہلاک کر دیا۔ زخمی پولیس اہلکاروں کو ہسپتال لے جایا گیا لیکن ایک کانسٹیبل فرخ وسیم جانبر نہ ہو سکے دوسرے پولیس اہلکار خالد حسن کی حالت تشویشناک ہے ۔ پولیس نے ملزمان کی لاشیں پوسٹ مارٹم کے لیے بھجوا دی ہیں اور ان کی موٹر سائیکل اور اسلحہ قبضہ میں لے لیا ہے رات گئے تک ملزمان کی شناخت نہیں ہو سکی تھی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||