فیصل آباد:شدت پسند گرفتار | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
پاکستان کے وزیر داخلہ آفتاب احمد خان شیر پاؤ نے بتایا ہے کہ سیکورٹی ایجنسوں نے فیصل آباد سے ایک مطلوبہ شدت پسند اسامہ نذیر کو گرفتار کرلیا ہے۔ وزیر داخلہ نے صحافیوں کو بتایا کہ اسامہ نذیر کے سر کی قیمت بیس لاکھ روپے مقرر تھی اور وہ اسلام آباد اور ٹیکسلا میں گرجا گھروں پر ہونے والےحملوں میں ملوث تھا۔ انہوں نے صدر جنرل پرویز مشرف اور وزیراعظم شوکت عزیز کا نام لیے بغیر کہا کہ اسامہ نذیر ملک کی انتہائی معتبر شخصیات پر حملوں میں بھی مطلوب تھا۔ انہوی نے بتایا کہ اسامہ نذیر کا تعلق کالعدم جماعت جیش محمد سے ہے اور اس تنظیم میں اسے انتہائی اہم حیثیت بھی حاصل ہے۔ اسے جمعرات اور جمعہ کی درمیانی شب گرفتار کیا گیا تھا۔ اطلاعات کے مطابق اسامہ کی گرفتاری فیصل آباد کے ایک مدرسے سے ہوئی اور بعد میں اسے تحقیقات کے لیے لاہور لے جایا گیا ہے۔ وزیر داخلہ نے مزید تفصیلات یہ کہہ کر بتانے سے گریز کیا کہ اس سے تحقیقات پر اثر پڑ سکتا ہے۔ تاہم انہوں نے کہا کہ یہ سیکورٹی ایجنسیوں کی بہت اہم کامیابی ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||