BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 22 October, 2003, 07:47 GMT 12:47 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
القاعدہ کے مشتبہ ارکان گرفتار
القاعدہ مزید حملوں کا عندیہ دیتی رہتی ہے
اسامہ بن لادن کا ابھی تک کوئی پتہ نہیں

پاکستان کے سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ انہوں نے صنعتی شہر فیصل آباد سے اسامہ بن لادن کے القاعدہ نیٹ ورک سے تعلق رکھنے والے تین مشتبہ افراد کو گرفتار کیا ہے۔

تین میں سو دو عرب بتائے جاتے ہیں جن کا تعلق یمن سے ہے۔

خبر رساں ایجنسی اے ایف پی کے مطابق گرفتار شدگان کو تفتیش کے لئے فوج کی خفیہ ایجنسی آئی ایس آئی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔

اسلام آباد میں ایک سرکاری اہلکار کا کہنا ہے کہ گرفتار شدگان میں سے دو نے ہمیں بتایا کہ وہ دونوں یمنی ہیں اور ان کے پاس شناخت کے کوئی کاغذات نہیں ہیں۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ یہ افراد وہ ہیں جو دو اکتوبر کو جنوبی وزیرستان میں آپریشن کے بعد وہاں سے فرار ہو گئے تھے۔

اس آپریشن میں آٹھ افراد ہلاک ہو گئے تھے اور اٹھارہ کے قریب گرفتار کئے گئے تھے۔

اے ایف پی کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ گرفتار ہونے والے پاکستانی شخص کا نام جاوید احمد ہے اور اس کا تعلق ایک شدت پسند تنظیم سے ہے لیکن انہوں نے اس تنظیم کا نام بتانے سے انکار کیا۔

واضح رہے کہ اوائلِ ہفتہ میں پاکستان کے وزیرِ اطلاعات شیح رشید احمد نے کہا تھا کہ افغانستان سے ملحقہ سرحدی علاقے انگور اڈہ میں آپریشن کے دوران ہلاک ہونے والے آٹھ افراد میں سے دو القاعدہ کے بہت اہم رکن تھے جن کے سروں پر انعام مقرر کیا گیا تھا۔

تاہم خبر رساں ایجنسی رائٹرز کے مطابق واشنگٹن میں ذرائع کا کہنا ہے کہ مرنے والوں میں ٹاپ ٹین یا ٹاپ ٹوینٹی مطلوب افراد میں سے کوئی بھی نہیں تھا۔

گزشتہ سال مارچ میں اسامہ بن لادن کے اہم ساتھی ابو زبیدہ کو بھی فیصل آباد میں ایک پولیس چھاپے کے دوران گرفتار کیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد