BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 08 October, 2003, 19:34 GMT 23:34 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
فیصل آباد میں ہڑتال

مولانا اعظم طارق
مولانا اعظم طارق کو چھ اکتوبر کو قتل کیا گیا تھا

فیصل آباد میں بدھ کو کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے سربراہ اعظم طارق کے قتل پر احتجاج کے طور پر کاروبار مکمل طور پر بند رہا۔

کالعدم سپاہ صحابہ پاکستان کے رہنما اور ملت اسلامیہ پاکستان کے فیصل آباد کے کنوینر حبیب الرحمان صدیقی نے شہر کے کاروباری نمائندوں سے ملاقات کرکے ان سے کاروباری ادارے بند رکھنے کی درخواست کی تھی جسے انجمن تاجران نے منظور کرلیا۔

منگل کومولانا اعظم طارق کی تدفین کے موقع پر فیصل آباد سمیت پنجاب کے کسی بڑے شہر میں کاروباری ادارے بند نہیں ہوۓ تھے اور ہڑتال صرف چھوٹے قصبوں تک محدود رہی تھی۔

مولانا اعظم طارق کو چھ اکتوبر کو اسلام آباد میں چار ساتھیوں سمیت فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا۔

آج وفاقی وزیر داخلہ فیصل صالح حیات نے اعلان کیا ہے کہ مولانا اعظم طارق کے قاتلوں کے بارے اطلاع دینے والوں کو حکومت پچیس لاکھ روپے انعام دے گی۔ اس سے پہلے ملت اسلامیہ پاکستان نے اعلان کیا تھا کہ جمعرات کے روز تک قاتلوں کو گرفتار نہیں کیاگیا تو وہ احتجاجی تحریک چلاۓ گی۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد