BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Tuesday, 12 October, 2004, 12:44 GMT 17:44 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
مساجد میں سکیورٹی سخت
News image
صوبہ پنجاب کے وزیراعلیٰ چوہدری پرویز الٰہی نے کہا ہے کہ ان کی حکومت مساجد میں سکیورٹی کے انتظامات کو بہتر بنائے گی۔

لاہور میں صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں کی جانے والی منصوبہ بندی میں صوبے میں موجود چونتیس ہزار مساجد میں محافظوں کو تعینات کیے جانے کے ساتھ ساتھ میٹل ڈیٹیکٹر نصب کیے جانا بھی شامل ہے۔

وزیر اعلیٰ نے واضح کیا کہ اس پروجیکٹ کے لیے مقامی مساجد کی سطح پر لوگوں سے عطیات حاصل کر کے فنڈ جمع کیے جائیں گے جبکہ کم از کم پچاس فیصد اخراجات مقامی کونسلیں اٹھائیں گی۔

پاکستان میں بیشتر مساجد کا انتظام لوگوں کی جانب سے دیئے جانے والی عطیات کی بنا پر چلتا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے اس خدشے کا بھی اظہار کیا کہ مساجد کی سکیورٹی کو لاحق خطرے کے باعث عبادت کے لیے نے والوں کی تعداد میں خاصی کمی واقع ہوئی ہے۔

انہوں نے اس امید کا اظہار کیا کہ بہت سے لوگ عطیات دینے پر رضامندی کا اظہار کریں گے۔

وزیر اعلیٰ نے فیصل آباد کی مسجد کے باہر محافظ تعینات کیے جانےکے اقدام کو سراہا کیونکہ پیر کی سہ پہر دو مشتبہ شدت پسند مسجد میں داخل ہونے میں ناکام ہو گئے تھے۔

تاہم پولیس نے اس واقعہ کی باضابطہ تفصیلات جاری نہیں کی ہیں البتہ وزیر اعلیٰ کے مطابق ان دونوں میں سے ایک مبینہ شدت پسند عورت کے بھیس میں تھا اور اس کے پاس ایک پستول بھی تھا۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد