BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Saturday, 17 July, 2004, 19:15 GMT 00:15 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بادشاہی مسجد سے خود کشی

بادشاہی مسجد
بادشاہی مسجد کی قریبی عمارت مینارِ پاکستان سے کئی لوگوں نے کود کر خودکشی کی ہے
ایک ہفتہ پہلے لاہور کے اندرون شہر کے رہنے والے ایک مفلس شخص نے غربت اور بیوی کی ناراضگی کی مبینہ وجہ سے مینار پاکستان سے کود کر خود کشی کر لی تھی۔ لیکن جمعہ کے روز یہ پہلی دفعہ ہوا کہ کسی نے بادشاہی مجد کی چھت سے چھلانگ لگا کر اپنی زندگی گنوا دی۔

لاہور کی بادشاہی مسجد کے، جو شہر کا بڑا تاریخی ورثہ ہے، برآمدے کی چھت سے کود کر جمعہ کی شب ایک نامعلوم شخص نے خودکشی کر لی۔

مسجد کے چوکیدار کےمطابق مغرب کے وقت نامعلوم شخص خون میں لت پت نیچے گرا تو وضو میں مصروف عورتوں نے شور مچادیا اور لوگوں نے اسے قریبی ہسپتال پہنچایا مگر وہ چند منٹ میں دم توڑ گیا۔

ٹبی تھانہ کی پولیس کا کہنا ہے کہ نوجوان کی عمر پچیس چھبیس سال ہے، اس کا نام پتا معلوم نہیں، اس نے پینٹ شرٹ پہن رکھی تھی، رنگ گورا ہے اور اس کے بازو پر ایس ایم کے حروف کنندہ ہیں۔

پولیس کا کہنا ہے کہ اس کی جیب سے پانچ روپے کے سکے نکلے۔

پولیس کے مطابق کوئی وارث آج دوپہر تک اس کی لاش لینے نہیں آیا جو لاہور کے مردہ خانہ میں پڑی ہے اور دو ہفتہ انتظار کے بعد معمول کے مطابق لاوارث قرار دے کر دفنائی جاسکتی ہے۔

مسجد کے چوکیدار شوکت کے مطابق نوجوان خاصی دیر تک مسجد میں بیٹھا رہا اور نماز پڑھنے کے بعد اس نے اچانک خودکشی کرلی۔

ایک ہفتہ قبل بھی بادشاہی مسجد کے قریبی قومی یادگار مینارِ پاکستان سے کود کر ایک شخص نے خودکشی کر لی تھی۔

پاکستان میں غربت سے تنگ آکر ہر سال سینکڑوں افراد خودکشیاں کرتے ہیں اور لاہور کا مینار پاکستان جو ملک کے قیام کے قرارداد منظور ہونے کی یاد میں تعمیر کیاگیا تھا مینار خود کشی کے طور پر جانا جانے لگا ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد