فیصل آباد دھماکہ،: بارہ زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
فیصل آباد میں جمعہ کی شام کو ایک دستی بم پھٹنے سے بارہ لوگ زخمی ہوگۓ جن میں سات شدید زخمی ہیں اور تین کی حالت نازک ہے۔ فیصل آباد کی مدینہ ٹاؤن پولیس چوکی کے اہلکار کے مطابق سوا پانچ بجے مدینہ ٹاؤن کے رہائشی علاقہ میں گلی نمبر ساتئیس ایکس بلاک میں روسی ساخت کا دستی بم پھٹ گیا جس سے سات کم سن بچے شدید زخمی ہوگۓ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ بم ڈسپوزل اسٹاف نے علاقہ کی تلاشی لی ہے اور پولیس نے علاقہ کو گھیرے میں لے لیا۔ اہل محلہ بم دھماکہ کے سلسلے میں تنویر اور محمود نامی دو بھائیوں کا نام لے رہے ہیں۔ ان بھائیوں کے علاوہ محمود نامی ایک شخص بھی زخمی ہوا ہے اور اسے پولیس نے حراست میں لیا ہوا ہے۔ اہل محلہ کاکہنا ہے کہ تنویر کو ، جس کی عمر تقریبا بارہ سال ہے ، کچھ دنوں پہلے ایک پٹاخہ نما کوئی چیز ملی تھی جسےوہ گھر لے آیا اور جب بچے پٹاخے چلا رہے تھے تو وہ بھی اسے لے آیا اور اسے چلانے کی کوشش کی تو بڑا دھماکہ ہوگیا۔ تاہم پولیس نے ان باتوں کی تصدیق نہیں کی۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||