BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 06 August, 2004, 17:07 GMT 22:07 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
نارووال پولیس سربراہ ہلاک

پولیس مقابلہ
پولیس مقابلوں میں پولیس والے کم کم ہلاک اور زخمی ہوتے ہیں۔
نارووال کے قریب ایک گاؤں میں مبینہ اشتہاری ملزموں سے پولیس کے مقابلہ میں ضلعی پولیس کے سربراہ ڈی پی او طیب سعید ہلاک ہوگئے۔

پولیس کےمطابق نارووال سے بارہ کلومیٹر دور ایک گاؤں ڈیڑھ تلیض پور میں ڈکیتی، قتل اور اغواء برائے تاوان میں مطلوب ملزموں کا قلعہ احمد آباد تھانہ کی پولیس سے آمنا سامنا ہوگیا اور ان اشتہاری ملزموں نے گرفتاری کی مزاحمت کی تو تھانیدار نے مزید کمک طلب کی جس پر ضلعی پولیس آفیسر خود کچھ نفری کے ہمراہ وہاں پہنچ گئے۔

شام ساڑھے چار بجے ڈی پی او طیب سعید، تھانیدار محمد بوٹا اور ہیڈ کانسٹیبل محمد صدیق ملزموں کی فائرنگ سے شدید زخمی ہوگئے اور پولیس کے مطابق ان کے جسم میں سامنے کی طرف تین تین گولیاں لگیں۔

قائم مقام انسپکٹر جنرل پولیس اظہر حسن ندیم کےمطابق ان سب کو فورا لاہور کے میو ہسپتال میں لے جایا گیا لیکن ڈی پی او طیب سعید میو ہسپتال پہنچنے سے پہلے ہی دم توڑ گئے۔

پولیس کے مطابق ملزم گاؤں کے ایک مکان میں محصور تھے تاہم دو ملزم کی ہلاکت کے بعد رات گئے مقابلہ ختم ہو گیا۔

آخر تل مقابلے میں لاہور اور گوجرانوالہ سے ایلیٹ فورس بھی شامل ہو گئی تھی۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد