BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Friday, 16 July, 2004, 19:08 GMT 00:08 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
کراچی میں پولیس آپریشن

لیاری کا علاقہ جرائم پیشہ گروہوں کا گڑھ ہے
لیاری کا علاقہ جرائم پیشہ گروہوں کا گڑھ ہے
کراچی میں لیاری ندی کے پاس جہان آباد کے علاقے میں پولیس نے جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف ایک بڑا آپریشن شروع کیا ہے ۔آپریشن میں تین سو پولیس کمانڈو بھی حصہ لے رہے ہیں۔

علاقے میں پولیس بڑی تعداد میں گشت کر رہی ہے اور جہان آباد میں داخل ہونے کے ستائیس مختلف راستوں پر پولیس چوکیاں قائم کی گئی ہیں۔

سائٹ کے ٹاون پولیس آفیسر عمران شوکت نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا علاقے میں گھر گھر تلاشی کے دوران ایک گھر سے بیڑیاں اور زنجیریں برآمد ہوئی ہیں جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ گھر اغوا براے تاوان کی وارداتوں کے لیے استعمال ہوتا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ تلاشی کے دوران چند افراد کو پوچھ گچھ کے لیے حراست میں بھی لیا گیا ہے۔

پولیس نے جمعہ کی شام کو علاقے کا محاصرے کر لیا اور گھر گھر تلاشی کی۔

عمران شوکت نے بتایا کہ اس علاقے سے ملحقہ بستیوں کے راستوں پر بھی پولیس تعینات کی گئی ہے تاکہ جرائم پیشہ گروہوں سے تعلق رکھنے والے افراد وہاں منتقل نہ ہو سکیں۔

پولیس حکام کے مطابق جہان آباد کے علاقے میں ارشد پپو نامی ایک گروہ کام کرتا ہے جو منشیات، اغواء برائے تاوان اور دیگر جرائم میں ملوث ہے۔ چند روز قبل بلوچستان کے علاقے تربت سے کراچی آنے والی دو بسوں کو اغوا کر لیا گیا تھا اور بسوں میں سوار مسافروں کو لوٹ کر بسوں کو دستی بم مار کر تباہ کر دیا گیا تھا۔

اس واقعے کی ایف آئی آر ارشد پپو گروپ کے خلاف درج کی گئی تھی۔ اس گروہ کی رحمان ڈکیت گروپ سے مسلح محاز آرائی ہوتی رہتی ہے۔ اس گینگ وار کے نتیجے میں پچھلے چند ماہ کے دوران تقریبا پندرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔ چند روز قبل رینجرز کا ایک اہلکار ان گروہوں کے درمیان ہونے والی فائرنگ کے نتیجے میں شدید زخمی ہو گیا تھا۔

لیاری اور ملحقہ علاقوں میں رہنے والے لوگوں کا کہنا ہے کہ ان گروہوں کی کارروائیوں اور آپس میں جاری مسلح محاز آرائی کے نتیجے میں ان علاقوں میں رہنے والے عام لوگ یرغمال بنے ہوئے ہیں۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد