کراچی میں فائرنگ دو ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
کراچی کے مختلف علاقوں میں فائرنگ کے کئی واقعات ہوئے ہیں جن میں ایک سیاسی کارکن سمیت دو افراد ہلاک اور کئی زخمی ہوگئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق لائنز ایریا میں مسجد قبا کے قریب سندھ نیشنل فرنٹ کے کارکن خوشنود احمد کو چند نامعلوم افراد نے گولی مار کر ہلاک کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق خوشنود احمد اپنی جماعت کے دفتر کے باہر بیٹھے تھے کے موٹر سائیکل پر سوار نامعلوم افراد انہیں گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ خوشنود کے ساتھ ان کے ایک ساتھی بھی ہلاک ہو گئے۔ کراچی کے دیگر علاقوں سعیدآباد اور بلدیہ ٹاون سے بھی فائرنگ کے واقعات ہوئے ہیں اور ان میں چار افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||