BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Wednesday, 14 July, 2004, 10:50 GMT 15:50 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
لیاری: رینجرز کا اہلکار شدید زخمی

رینجرز
رینجرز کا ایک سپاہی زخمی ہوا تھا
منگل کی شب کراچی کے علاقے لیاری میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے رینجرز کا ایک اہلکار شدید زخمی ہوگیاجس کے بعد علاقے میں پولیس اور رینجرز کی بڑی تعداد کو تعینات کر دیا گیا ہے۔

پولیس اور رینجرز کے اہلکار علاقے میں گشت کر رہے ہیں اور وہاں آنے جانے والے لوگوں کی تلاشی لے رہے ہیں۔

منگل کی شب رینجرز کا ایک اہلکار جہانزیب کو نامعلوم افراد کی فائرنگ کے نتیجے میں سر پر گولی لگی تھی اور وہ شدید زخمی ہو گیا تھا۔علاقے میں کشیدگی پائی جاتی ہے اور اب وقفوں وقفوں سے فائرنگ کی بھی آواز آرہی ہے۔

 ان گروپوں کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ رحمٰن ڈکیت اور ارشد پپو گروپ ہیں جو منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں اور جن کے درمیان علاقے پر قبضے کے لیے جھگڑا رہتا ہے

لیاری میں گزشتہ کئی ماہ سے دو گروپوں کے درمیان مسلح محازآرائی جاری ہے۔ اس گینگ وار کے نتیجے میں اب تک پندرہ افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

ان گروپوں کے بارے میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ یہ رحمٰن ڈکیت اور ارشد پپو گروپ ہیں جو منشیات اور دیگر جرائم میں ملوث ہیں اور جن کے درمیان علاقے پر قبضے کے لیے جھگڑا رہتا ہے۔

لیاری کے ٹاون پولیس آفیسرجاوید بلوچ نے بی بی سی اردو ڈاٹ کام کو بتایا کہ علاقے میں پولیس کا گشت بڑھا دیا گیا ہےاور ص ورتحال قابو میں ہے۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد