گجرات: ساٹھ پولیس اہلکار معطل | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
گجرات میں حال ہی میں پکڑے جانے والے مبینہ دہشت گردوں کی معاملہ میں غفلت برتنے کےالزام میں ضلعی پولیس آفیسر نے متعلقہ تھانہ کے ساٹھ سے زیادہ اہلکاروں کو معطل کردیا ہے۔ اتوار کو پولیس نے چودہ گھنٹہ طویل محاصرہ کے بعد گجرات کے ایک مکان سے چار مبینہ غیرملکی دہشت گرد اور ان کی تین عورتیں اور پانچ بچے حراست میں لیے تھے۔ ان چار افراد کے بارے میں حکومت نے دعوی کیا تھا کہ وہ کسی دہشت گرد تنظیم کے سرکردہ ارکان تھے تاہم سرکاری سطح پر یہ نہیں بتایا گیاکہ ان کا تعلق کس گروہ سے ہے۔ گجرات کے ضلعی پولیس افس کے مطابق تھانہ سول لائنز اور اس کی دو چوکیوں لاری اڈا اور شاہین کا تمام عملہ معطل کردیاگیا ہے اور کچھ ملازمین کو ملازمت سے برطرفی کے نوٹس دیے گۓ ہیں۔ اس اقدام کی وجہ یہ بتائی گئی ہے کہ اس تھانہ اور چوکیوں کے علاقہ اسلام نگر میں مبینہ دہشت گرد ڈیڑھ ماہ تک چھپے رہے اور ان کو اس کا پتا نہیں چل سکا۔ |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||