بارودی سرنگ سے 26 ہلاک | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
ڈیرہ بگٹی میں باراتیوں سے بھری ایک ٹریکٹر ٹرالی کے بارودی سرنگ سے ٹکرانے سے اس میں سوار چھبیس افراد ہلاک ہو گئے ہیں۔ ہلاک ہونے والوں میں ایک بڑی تعداد خواتین اور بچوں کی ہے۔ صوبائی حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ یہ لوگ مسوری بگٹی قبیلے سے تعلق رکھتے تھے۔ آج (جمعہ) صبح باراتیوں کی یہ ٹریکٹر ٹرالی بیکڑ سے رکھنی کی طرف جا رہی تھی کہ اچانک بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی جس سے خواتین اور بچوں سمیت چھبیس افراد ہلاک اور سات زخمی ہوئے ہیں۔
ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے علاقوں میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے لیکن اب تک یہ واضح نہیں ہو سکا کہ یہ بارودی سرنگیں کس نے بچھائی ہیں۔ ڈیرہ بگٹی کے ناظم کاظم بگٹی نے گزشتہ دنوں کہا تھا کہ یہ سرنگیں حکومتی اہلکاروں اور بگٹی قبائلیوں نے اپنے اپنے دفاع کے لیے بچھا رکھی ہیں۔ حکومت کے ترجمان رازق بگٹی نے کہا ہے کہ حکومتی اہلکاروں کو بارودی سرنگیں بچھانے کی کوئی ضرورت نہیں ہے بلکہ وہ قبائلیوں کی طرف سے بچھائی گئی بارودی سرنگیں ناکارہ کر رہے ہیں۔ مسوری قبیلہ نواب اکبر بگٹی کے مخالف سمجھا جاتا ہے اور اس قبیلے کے کچھ لوگ بیکڑ کے علاقے میں دونوں قبیلوں کے مابین جھڑپوں کی وجہ سے ڈیرہ غازی خان اور دیگر علاقوں کی طرف نقل مکانی کر چکے ہیں۔ لیکن گزشتہ ماہ حکومت نے مسوری بگٹیوں کو بیکڑ اور کلپر قبیلے کے لوگوں کو سوئی میں دوبارہ آباد کیا ہے۔ مسوری قبیلے کے سربراہ غلام قادر بگٹی مسوری ابھی تک ڈیرہ غازی خان میں موجود ہیں۔ ڈیرہ غازی خان سے ٹیلیفون پر انہوں نے اس واقعے کی مذمت کی ہے۔ |
اسی بارے میں بلوچستان: ایک ہلاک، سات زخمی 09 March, 2006 | پاکستان بلوچستان:گیس پلانٹس میں دھماکے19 February, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ، چار اہلکار زخمی 26 March, 2005 | پاکستان بارودی سرنگ کا دھماکہ، 4 زخمی04 January, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ پھٹنے سے چھ ہلاک25 January, 2006 | پاکستان بارودی سرنگ پھٹنے سے3 ہلاک10 February, 2006 | پاکستان بلوچستان:’بارودی سرنگوں کےدھماکے‘11 February, 2006 | پاکستان | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||