BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Thursday, 09 March, 2006, 09:54 GMT 14:54 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
بلوچستان: ایک ہلاک، سات زخمی

بارودی سرنگ (فائل فوٹو)
ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے
صوبہ بلوچستان کے شہر ڈیرہ بگٹی میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے دو مختلف واقعات میں ایک شخص ہلاک اور ایک خاتون اور دو بچوں سمیت سات افراد زخمی ہوئے ہیں۔

ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی نے بتایا کہ جمعرات کی صبح سوئی پٹ فیڈر روڈ پر جانی بیڑی کے مقام پر ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس میں سوار سیف الدین کلپر ہلاک اور اس کا بیٹا شمس الدین کلپر زخمی ہوا ہے۔

اسی طرح ایک دوسرے واقعے میں سوئی سفاری روڈ پر ایک مسافر پک اپ بارودی سرنگ سے ٹکرائی ہے جس میں سوار ایک خاتون اور دو بچوں سمیت چھ افراد زخمی ہوئے ہیں۔

بلوچستان میں ڈیرہ بگٹی اور کوہلو کے علاقوں میں بارودی سرنگوں کے پھٹنے کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے جس میں ہلاکتیں بھی ہوئی ہیں۔

اس سلسلے میں ناظم ڈیرہ بگٹی کاظم بگٹی نے گزشتہ دنوں ایک سوال کے جواب میں کہا تھا کہ یہ بارودی سرنگیں حکومتی اہلکاروں اور مسلح قبائلیوں نے اپنے اپنے دفاع کے لیے نصب کی ہیں۔

لیکن ڈیرہ بگٹی کے ضلعی رابطہ افسر عبدالصمد لاسی کا کہنا تھا کہ حکومتی اہلکاروں کو بارودی سرنگیں نصب کرنے کی کوئی ضرورت نہیں ہے یہ بارودی سرنگیں مسلح قبائلیوں نے نصب کی ہیں۔

اسی بارے میں
بارودی سرنگ پھٹنے سے3 ہلاک
10 February, 2006 | پاکستان
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد