بارودی سرنگ، چار اہلکار زخمی | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ بلوچستان کے شہر کوہلو کے قریب فرنٹیئر کور کی ایک گاڑی بارودی سرنگ سے ٹکرا گئی ہے جس میں چار اہلکار شدید زخمی ہو ئے ہیں۔ ایف سی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ فرنٹیئر کور کا ایک قافلہ کاہان سے کوہلو واپس آرہا تھا کے راستے میں سوری کور نالہ کے قریب آگے جانے والی گاڑی ایک اینٹی ٹینک مائن سے ٹکرا گئی ہے جس میس چار اہلکار شدید زخمی ہوئے ہیں جبکہ دو کو معمولی چوٹیں آئی ہیں۔ یہ بارودی سرنگ نا معلوم افراد نے راستے میں نصب کر رکھی تھی۔ ترجمان نے کہا ہے کہ زخمیوں کو سوئی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ کوہلو کے علاقے میں راکٹ باری کے واقعات معمول سے ہو تے رہتے ہیں۔ اس علاقے میں بارودی سرنگوں سے دھماکوں کے واقاع ت اس سے پہلے بھی رونما ہو چکے ہیں جن میں ایف سی کے اہلکاروں کے زخمی ہونے کی اطلاعات موصول ہوئی تھیں۔ گزشتہ دنوں کوہلو سے کچھ دور بارکھان کے علاقے میں نا معلوم افراد نے دس سے زیادہ راکٹ داغ دیے تھے جس میں تین ایف سی کے اہلکار زخمی ہو ۔یے تھے ۔ اسی طرح اس علاقے میں بجلی کے کھمبوں اور ٹیلیفون کی تنصیبات پر بھی |
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||