بنوں: اعلیٰ سرکاری افسر اغواء | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں پولیس کا کہنا ہے کہ بعض نامعلوم افراد نے ایک اعلیٰ سرکاری افسر کو اغواء کرلیا ہے۔ پولیس کے ایک اہلکار نے بی بی سی کو بتایا کہ منگل کی شام بنوں شہر سے تقریباً سولہ کلومیٹر دور غوری وال تھانہ کے حدود میں چند مسلح افراد نے ضلع بنوں کے ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ محمد خان کو اغواء کر لیا ہے۔ پولیس اہلکار کے مطابق مغوی محمد خان کے بیٹے نے رپورٹ درج کراتے ہوئے الزام لگایا ہے کہ ان کے والد کو علاقے میں سرگرم مقامی طالبان نے اغواء کیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ انہوں نے مغوی افسر کی بازیابی کے لیے کوششیں شروع کر دی ہیں، لیکن تاحال انہیں کوئی کامیابی حاصل نہیں ہوئی ہے۔ واضح رہے بنوں پاکستان کے قبائلی علاقے وزیرستان سے ملحق ہے اور وہاں پر گزشتہ کچھ عرصے کے دوران مقامی طالبان کی کارروائیوں میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ | اسی بارے میں بنوں پولیس پر میزائل حملہ11 March, 2007 | پاکستان بنوں: ویڈیو شاپ پر طالبان کا حملہ27 February, 2007 | پاکستان بنوں میں پولیس اور طالبان کا مقابلہ05 February, 2007 | پاکستان طالبان کے حامی کے گھر پر حملہ19 January, 2007 | پاکستان ڈی آئی جی بنوں ہلاک18 December, 2006 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||