بنوں پولیس پر میزائل حملہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر بنوں میں پولیس کی ایک گشتی ٹیم پر نامعلوم افراد نے میزائل پھینکا ہے جبکہ ایک میزائل فوجی چھاؤنی کے علاقے میں اور ایک کرسچیئن ہائی سکول کے قریب گرا ہے۔ تاہم ان حملوں میں کسی بھی فرد کے ہلاک یا زخمی ہونے کی اطلاعات نہیں ملی ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ تینوں میزائل ہفتہ اور اتوار کی درمیانی رات بنوں شہر میں تین مختلف علاقوں پر نامعلوم افراد کی طرف سے فائر کیےگئے۔ حکام کے مطابق تھانہ منڈان کی گشتی ٹیم پر باڈا عباس خان کے علاقے میں نامعلوم افراد نے میزائل فائر کیا تاہم حملے میں پولیس اہلکار محفوظ رہے۔ پولیس کے مطابق دوسرا میزائل کرسچیئن پینل ہائی سکول کے نزدیک واقع سٹی بارگین سنٹر پر آ کر گرا جس سے سنٹر کی دیوار کو نقصان پہنچا جبکہ قریبی عمارتوں کے شیشے بھی ٹوٹ گئے۔ تیسرا میزائل فوجی چھاونی کے علاقے میں ریگل سنیما کے ساتھ متصل فوجی گراؤنڈ میں گرا ہے جس سے کسی قسم کے نقصان کی اطلاعات نہیں۔ تاحال کسی نے ان حملوں کی ذمہ داری بھی قبول نہیں کی ہے۔ یاد رہے کہ دو ہفتے قبل بھی تھانہ منڈان پر نامعلوم افراد کی جانب سے رات کے اندھیرے میں تین راکٹ فائر کئے گئے تھے جس میں پولیس سٹیشن کے ایک کمرے کو نقصان پہنچا تھا۔ بنوں کا علاقہ پاکستان کے نیم خود مختار قبائلی علاقے وزیرستان سے متصل ہے اور اس علاقے میں گزشتہ کچھ عرصہ سے پولیس اہلکاروں پر حملوں میں اضافہ ہوا ہے۔ | اسی بارے میں ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ وارانہ تناؤ10 March, 2007 | پاکستان ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ تاجر ہلاک09 March, 2007 | پاکستان پاکستان پر بھی طالبان کے سائے06 March, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||