ڈیرہ اسماعیل خان: شیعہ تاجر ہلاک | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی شہر ڈیرہ اسماعیل خان میں پولیس کا کہنا ہے کہ جمعہ کی صبح نا معلوم افراد نے فائرنگ کرکے ایک شیعہ تاجر کو ہلاک جبکہ ایک دوسرے شخص کو زخمی کر دیا ہے۔ یہ واقع شہر میں ایک روز قبل کالعدم سنی تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکن کے قتل کے بعد پیش آیا ہے۔ پولیس کے مطابق صبح دس بجے ڈیرہ کے بنوں والی چنگی بازار موٹر سائیکل پر سوار تین نامعلوم افراد نے اپنے شو روم میں بیٹھے انور عباس شاہ کو گولیاں مار کر ہلاک کر دیا۔ پچپن سالہ انور ٹریکٹروں کا کاروبار کرتے تھے لیکن وہ ایڈووکیٹ بھی تھے۔ ان کی اہلیہ ایک سکول کی پرنسپل ہیں۔ کسی نے اس حملے کی ذمہ داری ابھی قبول نہیں کی ہے لیکن پولیس کو شک ہے کہ یہ شہر میں فرقہ واریت کے مسئلے کا نتیجہ ہو سکتی ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں فرقہ ورانہ تشدد کئی مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں جعمرات کے روز کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے کارکن مسرور عالم علمی کو ایک موٹر سائیکل پر سوار دو حملہ آوروں نے گولیاں مار کر ہلاک کر دیا تھا۔ عینی شاہدین کے مطابق موٹر سائیکل پر سوار ایک شخص نے ہیلمٹ جبکہ دوسرا برقعے میں ملبوس تھا۔ مسرور عالم ہسپتال جاتے ہوئے راستے میں دم توڑ گئے۔ مقامی ذرائع نے بتایا کے اس قتل کے بعد کالعدم تنظیم سپاہ صحابہ کے رہنما عبدالروف بلوچ کی جانب سے ایک تحریری بیان بھی جاری کیا گیا۔ اس بیان میں انہوں نے کہا کہ وہ مسرور کی ہلاکت کے بعد شہر کو الٹ پلٹ سکتے تھے لیکن انہوں نے صبر سے کام لیا۔ ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے انتظامیہ کو وقت دیا تاکہ وہ چند افراد کے قتل میں نامزد افراد کے خلاف کارروائی کرے تاہم ایسا اب تک نہیں ہوا اور وہ بدلہ لینے کا حق بھی رکھتے ہیں۔ ڈیرہ اسماعیل خان میں تازہ ہلاکت کے بعد ایک مرتبہ پھر کشیدگی میں اضافہ دیکھا جا رہا ہے۔ | اسی بارے میں ڈی آئی خان میں شیعہ رہنما قتل14 February, 2007 | پاکستان ’ہنگو: میدان جنگ کا ایک منظر‘10 February, 2006 | پاکستان لشکرِ جھنگوی کے آصف چھوٹوگرفتار28 September, 2005 | پاکستان آصف چھوٹو سے تفتیش جاری29 September, 2005 | پاکستان ایف ایم ٹیکنیک: فرقہ ورانہ فساد13 December, 2005 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||