بنوں میں پولیس اور طالبان کا مقابلہ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
صوبہ سرحد کے جنوبی ضلع بنوں میں حکام کا کہنا ہے کہ ایک غیر سرکاری تنظیم کے دفتر پر حملے کے بعد دو طالبان جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گیا ہے۔ بنوں کے ضلعی پولیس افیسر مظہرالحق نے بی بی سی کو بتایا کہ پیر کی شام اٹھ بجے محلہ بھٹیاں بنوں شہر میں چھ طالبان جنگجوؤں نے ایک غیر سرکاری تنظیم کمیونٹی اپلفٹ پروگرام کے دفتر پر حملہ کیا اور تنظیم کی گاڑی سمیت دفتر میں موجود دیگر چیزیں اپنے ساتھ لے گئے۔ واقعے کے فوری بعد پولیس نے ناکہ بندی کرکے جنگجوؤں کو میران کے علاقے میں روک لیا۔ پولیس اہلکار کا کہنا تھا کہ اس موقع پر جنگجوؤں کے ساتھ فائرنگ کا تبادلہ بھی ہوا جس کے دوران دو جنگجوؤں کو گرفتار کرلیا گیا جبکہ دیگرقبائلی علاقے کی طرف فرار ہونے میں کامیاب ہوگئے۔ گرفتار ہونے والے دونوں طالبان جنگجوؤں کا تعلق وزیرستان سے بتایا جاتا ہے۔ واضع رہے کہ ضلع بنوں قبائلی علاقے وزیرستان سے ملحق ہے۔ اس سے قبل بھی اس علاقے میں پولیس اور مقامی طالبان جنگجوؤں کے مابین جھڑپوں کے واقعات ہوتے رہے ہیں۔ | اسی بارے میں وزیرستان میں امن معاہدے پر زور16 January, 2007 | پاکستان افغانستان سے لاشوں کی آمد12 January, 2007 | پاکستان راکٹ ہم نے نہیں داغے: طالبان11 November, 2006 | پاکستان پاکستان زیادہ غیرمحفوظ: طالبان14 December, 2006 | پاکستان گورنر اورکزئی کا پہلا دورہِ میرانشاہ06 November, 2006 | پاکستان امریکی فوجی ہلاک کرنےکادعویٰ08 January, 2007 | پاکستان | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||