امریکی فوجی ہلاک کرنےکادعویٰ | |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
طالبان اسلامی ملیشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے پاکستان کی سرحد کے ساتھ واقع افغان صوبہ کنڑ میں امریکی فوج کے دو مراکز پر حملوں میں تیرہ امریکی فوجیوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ طالبان کے دعوے کی آزاد ذرائع سے تصدیق نہیں ہوسکی جبکہ امریکی اور افغان فورسز کی جانب سے بھی اس سلسلے میں تاحال کوئی بیان جاری نہیں کیا گیا۔ طالبان کے ترجمان ڈاکٹر محمد حنیف نے پیر کو نامعلوم مقام سے بی بی سی کو فون کرکے دعویٰ کیا کہ اتوار اور پیر کی درمیانی رات اسلامی ملیشیا کے جنگجوؤں نے صوبہ کنڑ کے ضلع کورنگن میدان میں ایک امریکی اڈے پر میزائیلوں سے حملہ کیا جس میں تیرہ امریکی ہلاک ہوگئے۔ انہوں نے کہا کہ لڑائی میں بائیس ’مجاہدین‘ نے شرکت کی جو بقول ان کے حملے میں بالکل محفوظ رہے۔ انہوں نے مزید بتایا کہ صوبہ کنڑ ہی کے ضلع سرکانڈو میں امریکی فوجیوں کے ایک اور اڈے پر بھی حملہ کیا گیا جس میں دو گاڑیاں تباہ ہوئی تاہم جانی نقصان کے بارے میں فوری طور پر کچھ معلوم نہیں ہوسکا۔ ترجمان سے جب یہ سوال کیا گیا کے اس کی کیا گارنٹی ہے کہ ان کے دعوے سچ پر مبنی ہے تو ان کا کہنا تھا کہ ’مجاہدین‘ نے میدان جنگ میں تیرہ لاشوں کو خود دیکھا ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ چند مہینوں کے دوران افغانستان کے سرحدی علاقوں میں طالبان کی غیر ملکی افواج کے خلاف جاری حملوں میں تیزی آئی ہے ۔ | اسی بارے میں ہلاک شدہ امریکی فوجیوں کا بلاوا07 January, 2007 | آس پاس عراق: امریکی ہلاکتیں’تین ہزار‘31 December, 2006 | آس پاس افغانستان: ضلعی پولیس سربراہ اغواء01 January, 2007 | آس پاس نئی سپیکر کا فوجیں واپس بلانےکامطالبہ04 January, 2007 | آس پاس | ||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||
| |||||||||||||||||||||||||||||||||||||||||