BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت:
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
افغانستان: ضلعی پولیس سربراہ اغواء
افغان پولیس (فائل فوٹو)
مشتبہ طالبان نے حملے میں پولیس سربراہ کو اغواء کر لیا ہے (فائل فوٹو)
افغانستان میں حکام کا کہنا ہے کہ مشتبہ طالبان نے فرح صوبے میں ایک حملے کے بعد پولیس کے ضلعی سربراہ اور دیگر کئی افسران کو اغواء کر لیا ہے۔

اغواء کا یہ واقعہ ملک کے نسبتًا پرامن مغربی صوبے میں پیش آیا ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ درجنوں مشتبہ افراد نے خاکی سفید ضلع کے پولیس ہیڈ کوارٹر پر حملہ کردیا اور ایک گھنٹے تک اس پر قبضے کے بعد آگ لگا دی اور پولیس اہلکاروں کو اپنے ساتھ لے گئے۔ تاہم اس واقعے میں کسی جانی تقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی ہے۔

افغانستان کے جنوبی اور مشرقی صوبے کے برخلاف فرح اور دوسرے مغربی صوبوں میں امن وامان کی صورت حال اتنی خراب نہیں ہے اور وہاں حالات پرسکون ہیں جبکہ جنوبی اور مشرقی صوبوں میں افغان اور غیر ملکی فوجیں گزشتہ سال سے مزاحمت کاروں کے خلاف شدید لڑائی میں مصروف ہیں۔

اس سے قبل افغانستان کے مشرقی حصے میں سینکڑوں افراد نے اتوار کو امریکی فوج کے ہاتھوں جلال آباد کے جنوبی گاؤں میں دو افغان شہریوں کی مبینہ ہلاکت کے خلاف مظاہرہ کیا تھا۔ مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہلاک ہونے والے افراد عام شہری تھے جنہیں امریکی فوج نے اتوار کو علیٰ الصبح ان کے گھروں پر چھاپے کے دوران گولی مار کر ہلاک کیا ہے۔

امریکی فوج کے ترجمان کے مطابق انہیں اس قسم کے کسی واقعے کے بارے میں کوئی اطلاع نہیں ہے۔

اسی بارے میں
تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد