BBCUrdu.com
  • تکنيکي مدد
پاکستان
انڈیا
آس پاس
کھیل
نیٹ سائنس
فن فنکار
ویڈیو، تصاویر
آپ کی آواز
قلم اور کالم
منظرنامہ
ریڈیو
پروگرام
فریکوئنسی
ہمارے پارٹنر
آر ایس ایس کیا ہے
آر ایس ایس کیا ہے
ہندی
فارسی
پشتو
عربی
بنگالی
انگریزی ۔ جنوبی ایشیا
دیگر زبانیں
وقتِ اشاعت: Sunday, 07 January, 2007, 12:13 GMT 17:13 PST
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
ہلاک شدہ امریکی فوجیوں کا بلاوا
ایسے خطوط فوج کے 5100 افسران کو بھیجے گئے ہیں
امریکی فوج ان ہلاک شدہ فوجیوں کے ورثاء سے معذرت کرے گی جنہیں فوج نے ایسے خطوط ارسال کیے تھے جن میں ان ہلاک شدہ فوجیوں کے ڈیوٹی پر واپس لوٹنے پر اصرار کیا گیا تھا۔

ایسے خطوط فوج کے 5100 افسران کو بھیجے گئے ہیں جن کے بارے میں فوج کا خیال تھا کہ یہ فوج چھوڑ کر جاچکے ہیں۔

تاہم ان ناموں میں ایسے 75 فوجیوں کے نام بھی شامل تھے جو ڈیوٹی کے دوران ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ فہرست میں شامل دیگر 200 فوجی زخمی ہوگئے تھے۔

عراق پر امریکی جنگ مسلط کیے جانے کے بعد سے اب تک 3000 سے زائد امریکی فوجی ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکی حملے کے بعد سے افغانستان میں بھی کئی فوجی اہلکار مارے جاچکے ہیں۔

فوج کے حکام نے ایک بیان میں کہا ہے کہ اب ان ہلاک شدہ فوجیوں کے ورثاء سے رابطہ کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جنہیں غلطی سے ڈیوٹی پر لوٹنے کے خط بھیجے گئے۔

ان کا کہنا تھا کہ خطوط روانہ کرنے کے لیے اس پرانے ڈیٹا بیس کا استعمال کیا گیا تھا جو پہلے ان فوجیوں سے رابطے کے لیے استعمال کیا جاتا رہا ہے اور غلطی سے نئے ڈیٹا بیس کا استعمال نہیں کیا گیا جس میں فوجیوں کے ناموں کو اپ ڈیٹ کردیا گیا تھا۔

تازہ ترین خبریں
یہ صفحہ دوست کو ای میل کیجیئےپرِنٹ کریں
واپس اوپر
Copyright BBC
نیٹ سائنسکھیلآس پاسانڈیاپاکستانصفحہِ اول
منظرنامہقلم اور کالمآپ کی آوازویڈیو، تصاویر
BBC Languages >> | BBC World Service >> | BBC Weather >> | BBC Sport >> | BBC News >>
پرائیویسیہمارے بارے میںہمیں لکھیئےتکنیکی مدد